لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف سپن بالر سعید اجمل کا آئی سی سی بائیو میکنکس لیب میں ٹیسٹ کرانے سے قبل انہیں کینیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری دو ایک روزہ میچوں میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیا کے خلاف آخری دو ایک روزہ میچوں کے لئے جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مختار احمد، عمر صدیق، ظفر گوہر، احمد جمال، ضیاءالحق، میر حمزہ اور زوہیب احمد شامل ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے ان میں شرجیل خان، سمیع اسلم، انور علی، احسان عادل، محمد طلحہ، عمران خان اور حماد اعظم شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے قومی سپن باولر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ان کا انگلینڈ کی پرائیویٹ لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا تھا جہاں سے امید پیدا ہوئی ہے کہ سعید اجمل کا نیا باولنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا اس سے قبل انہیں کینیا کے خلاف آخری دو ایک روزہ میچوں میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اے اور کینیا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
Similar Threads:
Bookmarks