google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: دل کا عالم

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,203
      Threads
      2235
      Thanks
      931
      Thanked 1,366 Times in 867 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7965 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دل کا عالم

      • نہیں میں نے امی کو فون نہیں کرنا. وہ میری آواز سے ہی میرے دکھ کو پرکھ لینگی . قمیض کی آستین استری کرتے ہوئے غزالہ نے اپنے خیال کو واپس قمیض کی استری کی طرف کیا. رات کافی ہو چکی تھی. تقریباً بارہ بجنے والے تھے. کمرے میں مدھم آواز میں چلتی دھنن غزالہ کے دل کو تھوڑا اور اداس کر رہی تھی. مگر غزالہ اس دھیمی دھن کو سنتی رہنا چاہتی تھی. کیوں کے آج صبح سے ہی غزالہ نے اپنے آپ کو اس کمرے میں قید کر رکھا تھا. قید کیا کر رکھا تھا. خود کو مصروف رکھا ہوا تھا. باہر کافی ہلچل تھی. غزالہ بھرے پرے خاندان میں رہتی تھی . اسکے ساتھ آباد لوگ کافی مصروف زندگی گزار رہے تھے. غرض یہ کے اسکے ارد گرد کافی گہما گہمی تھی. مگر غزالہ کو اس گہما گہمی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی. خاص کر ایسے موقعے کافی تنہائی لئے آتے تھے غزالہ کے لئے. اس نے استری ہو جانے کے بعد کپڑوں کو سلیقے سے ہینگر میں لٹکا دیا. گھڑی پر نظر ڈالی بارہ بجنے کو تھے. اور اسکو اپنے شوہر کا انتظار تھا جو صبح سے مصروف تھا . اسکو عید پہ قربانی کا جانور خریدنا تھا. تینوں بھائیوں میں غزالہ کا شوہر یعنی جاوید کو قربانی کا جانور خریدنے کا شوق تھا. تو اکثر عید پہ جاوید ہی جایا کرتا تھا. آج ویسے بھی خریداری کا آخری دن تھا کیوں کے کل صبح عید تھی. غزالہ نے لائٹ آف کی ، اور ہلکی روشنی والا اپنا من پسند لیمپ آن کر لیا. مدھم دھن سے سجا ایک اور گانا اس کے کانوں میں اداسی کے سر بکھیر رہا تھا. مگر غزالہ نے گانے سنتے رہنے کو ترجیح دی.

        یہ اداسی غزالہ کے لئے نئی نہیں تھی. اسکو یہ اداسی جھیلتے پندرہ سال ہو گئے تھے. ہر برس کی عیدیں اسکے لئے خاموشی لے کر آتی تھی. کیوں کے اسکے ارد گرد مصروف زندگی اسکو تنہا ہونے کا احساس اور دلاتی تھی. کیوں کے لوگ اپنے لئے، اپنے بچوں کے لئے ، عید کی تیاریوں میں مصروف ہوا کرتے تھے. اسکا شوہر آدمی ہونے کے ناتے مصروف زندگی گزار رہا تھا. مگر غزالہ بے اولاد ہونے کی وجہ سے عید جیسے پر مسرت موقعے پر خود کو اکیلا محسوس کرنے لگتی تھی. اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں تھا. قصور اسکے نصیب کا تھا. جس نے اسکو دنیا کی ہر نعمت کا مالک تو بنا دیا تھا. مگر اولاد جیسی رونق سے محروم رکھا تھا. غزالہ بڑی رونق پسند انسان تھی. سب سے ملنا جلنا ، تعلقات رکھنا. رشتوں کو نبھانا اسکو بہت اچھے سے آتا تھا. مگر ایسے موقعے پر اسکے دل کے درد کو پڑھنے والا کوئی نہیں تھا. کیوں کے قدرتی طور پر سب لوگ ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف تھے. اسکو خیال آیا بھی کے اپنے امی ابو کو فون کر لے، مگر اسکا دل اس قدر مرجھا جایا کرتا تھا. کہ خوشی کا کوئی بھی احساس اسکے دل کو پر نور نہیں ہونے دیتا تھا. اسکا دل کسی کو عید کی مبارک بعد دینے کو بھی نہیں چاہتا تھا. اسکو عادت ہو گئی تھی اکیلے ہی اپنے درد کو سہنے اور لوگوں کی خوشیوں سے بھری زندگی میں اپنی تنہائی کے احساس کو چھپانے کی.

        ہر سال وہ اپنے لئے اپنے شوہر کے لئے دعا کرتی. شوہر کی لمبی زندگی کی، عیدیں خوشیوں سے گزرنے کی، فیملی ممبر خوش و خرم رہیں یہ دعا تو وہ ہمیشہ ہی کرتی. کسی کی خشیوں کو اسکی مایوسی اور اکیلے پن کی نظر نہ لگے یہ بھی وہ سوچا کرتی. پتا نہیں میری زندگی میں بھی یہ رونقیں کب میسر ہونگی یہ خیال بھی اسکو آتا. خیالوں میں غزالہ بھی اپنی بھر پور فیملی کے ساتھ جیتی . مگر یہ صرف خیال ہوتے ، حقیقت سے بہت دور. عید کا دیں بھی آ جاتا . اسکا دل اداسی اور اکیلے پن سے بھرا ہوتا. یہ ہی کیفیت کبھی اسکو چڑچڑا کر دیتی ، اور یہ ہی کیفیت کبھی اسکو اکیلے میں رلا دیتی ..مگر یہ سب اسکے اپنے دل کا طوفان تھا. جو اسکے دل میں اٹھ کےتھم جاتا. عید جیسے خوشیوں کے موقعے پر وہ اس دل آزاری سے، بیزاری سے، درد سے، غم سے، ہر سال گزرتی. مگر کسی کو کبھی احساس نہ ہونے دیتی. کوئی الله سے دعا کر دے. غزالہ جیسی ہر عورت کی یہ ازیت ختم ہو جائے ..سب کچھ ہوتے بھی جو اسکے خالی پن کا احساس ہے، وہ ختم ہو جائے. اور پتا نہیں کتنے سال یہ کٹھن سفر غزالہ کو طے کرنا ہے.




      Similar Threads:





    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: دل کا عالم

      ameen...
      such people should adopt any orphan...


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: دل کا عالم

      Ameen Sum Ameen
      Zabardast


    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Re: دل کا عالم

      Assalam o Alaikum.Humare Samne Rasoolo ki zindgi behtareen Misaal hai,Hazrat Yaqoob A.S apne bete Yousuf A.S k liye barsa Baras bil bila kar rote rahe hata k Ankhoo ka noor he chala gaya,hazrat Ibraheem A.S barguzeeda Tareen Rasool the par Sari umr Olaad ko Taraste rahe or Olaad mili kab Jab Dono Miyan bv Burhape mai ponch gaey or Tab RABB REHMAN ne Olaad ki khush khabri sunai,to RABB REHMAN ki Nemate na dene mai bhi Insaan K liye Kher o bhalai or Hikmate pochida hain or Nemate ata karne mai bhi insaan k liye kher o bhalai or hikmate pochida hain...RABB REHMAN Har Musalman Ko Nek o Saleh or RABB O RASOOL or Waldein ki Farma Bardaar Olaad Ata farmaey,Ameen,pls ek bar darood pak zaroor parhe.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •