google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ضروری ہے کہ پاکستان پولیو سے جلد چھٹکارا پ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ضروری ہے کہ پاکستان پولیو سے جلد چھٹکارا پ



      ضروری ہے کہ پاکستان پولیو سے جلد چھٹکارا پائے : ماہرین




      سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق تیسری قسم کے وائرس کا آخری کیس نومبر 2012ء میں پاکستان میں سامنے آیا تھا ****** امریکن سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول یا امراض پر قابو پانے کے مرکز کے ماہرین نے کہا ہے کہ اقوامِ عالم پہلی دفعہ پولیو کے مرض کو شکست دینے والی ہے لیکن پاکستان میں پولیو کے حوالے سے صورتِ حال پریشان کن ہے۔ امریکن سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کو عالمی سطح پر ختم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ مرکز کے ماہرین کے خیال میں پولیو کے وائرسز کے تیسری قسم کے دوسرے وائرس کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے ذریعے ختم کیا گیا ہے۔پولیو کی تیسری خطرناک قسم کے وائرس ٹائپ تھری گذشتہ دو سالوں میں کہیں پر بھی نہیں ملے۔ ٹائپ ٹو وائرس کو 1999ء میں ختم کیا گیا تھا۔پولیو ایک خطرناک مرض ہے اور اس سے 200 میں سے ایک بچہ اپاہج ہو جاتا ہے جبکہ بعض بچے اس سیجان بھی گنوا دیتے ہیں لیکن اب اس پر قابو پانے میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیو کے کیسز 1988 ء میں پوری دنیا میںساڑھے تین لاکھ تھے جو 2013ء تک کم ہو کر 416 رہ گئے تھے۔ سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق تیسری قسم کے وائرس کا آخری کیس نومبر 2012 ء میں پاکستان میں سامنے آیا تھا۔ سی ڈی سی کے گلوبل ہیلتھ کے سینیئر مشیر ڈاکٹر سٹیفین کوچی نے کہا کہ ہم نے تیسری قسم کے دوسرے وائرس کو ختم کیا، یہ ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے جو عبور کیا گیا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ سال پولیو کے صرف 59 کیسز تھے اور 2014 ء میں یہ 300 تک پہنچنے والے ہیں۔ تاہم ٹائپ تھری وائرس کے ختم ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کرنے کے لیے ایک طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے جس میں پولیو گوبل سرٹیفیکیشن کمیشن کو شامل کرنا پڑتا ہے اور اس پر تقربیاً ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔پولیو کا ٹائپ ون یا پہلی قسم کا وائرس پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں باقاعدگی سے سامنے آ رہا ہے۔ ڈاکٹر سٹیفین کا کہنا ہے کہ یہ سب سے زیادہ چبھنے والا وائرس ہے۔ یہ وائرس سب سے زیادہ پولیو کی وبا ء کا باعث بنتا ہے اور اس کی وجہ سے بچے اپاہج کرنے والے پولیو جیسے خوفناک مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ نائیجیریا میں صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے اور گذشتہ سال کے مقابلے میں وہاںپولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، 2013ء میں نائیجیریا میں پولیو کے 53 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اس سال صرف چھ کیسز معلوم ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سٹیفین نے کہا کہ لیکن سب سے بڑا مسئلہ پاکستان میں صورتِ حال ہے۔ ڈاکٹر کوچی کا کہنا ہے کہ اس نقل مکانی کی وجہ سے اچھی خبر یہ ہے کہ اب ان علاقوں کے بچے پناہ گزین کیمپوں میں دستیاب ہیں جہاں انھیں پولیو سے نجات کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے اور قطرے پلائے جا رہے ہیں۔پاکستان میں گذشتہ سال پولیو کے صرف 59 کیسز تھے اوراب صورتحال حکومتی کوششوں کے باوجود بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان نے تقریباً دو سال تک ویکسی نیشن پروگرام کو چلنے نہیں دیاتھا۔مگر پاکستانی فوج کی جانب سے جاری حالیہ آپریشنز کے بعد رواں سال گرمیوں میں اس علاقے سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے،جس وجہ سے ان بچوں تک رسائی ممکن ہو رہی ہے جو پولیو کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر کوچی نے بھی اس نقل مکانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔تاہم اس کے ساتھ بری خبر یہ ہے کہ پولیو کا وائرس اس کے ساتھ پورے ملک میں پھیل گیا ہے اور پنجاب اور کراچی سے پولیو کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس سے دوسرے ممالک میں بھی وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ وائرس پاکستان سے 2013ء میں شام بھی جا پہنچا تھا۔ ٭٭٭




      Similar Threads:
      Last edited by ~KAYRA~; 12-15-2014 at 05:09 PM.

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: ضروری ہے کہ پاکستان پولیو سے جلد چھٹکارا پ

      Allah pak sab ko apnie hifz o Amaan main rakhe
      Ameen






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ضروری ہے کہ پاکستان پولیو سے جلد چھٹکارا پ

      اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے آمین
      شئیر کرنے کے لئے شکریہ



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •