دنیا بھر میں کافی سے جڑی دلچسپ روایات
سعدیہ امین
دنیا بھر میں جو مشروب انتہائی مقبول ترین ہے، وہ ہے کافی...! دیکھا گیا ہے کہ دنیا بھرکے لوگوں میں کافی شاپس اور کیفے پر جاکر اس مشروب کو نوش کرنے کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔کافی کی ان شاپس اور کیفے پر سب سے زیادہ نوجوانوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ جبکہ بڑوں اور بوڑھوں کی بھی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ سمیت یہاں کافی کی چسکیاں بھرنے کے لیے آتی ہے،مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر جگہ اس کو پینے کی روایت کچھ مختلف ہے: ہندوستان تاریخی واقعات کے مطابق ہندوستان میں کافی 16 ویں صدی میں ایک مسلمان صوفی نے اس وقت متعارف کرائی، جب اس نے حج کے سفر کے دوران اسے استعمال کیا اور پھر اس کے کچھ بیج برصغیر لے آیا۔ ہندوستان میں کافی دودھ اور چینی کیساتھ ملا کر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوبا اٹھارہویں صدی سے ہی کافی کیوبا میں عام لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہے، اس ملک میں کافی فرانسیسی کاشتکار اس وقت لائے جب وہ ہیٹی میں انقلاب کے بعد فرار ہو کر یہاں پہنچے۔ یہاں اکثر میٹھی اور بہت تیز کافی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جاپان جاپان میں گرم اور ٹھنڈی کافی کے کین وینڈنگ مشینوں پر بآ سانی دستیاب ہیں۔یہاں 1960ء کی دہائی سے کین میں پیک کافی متعارف کرائی گئی تھی۔ میکسیکو یہاںکافی اکثر مصالحے دار کافی روایتی لکڑی کے کپوں میں پی جاتی ہے ،تاکہ اس مشروب کا قدرتی ذائقہ محسوس کیا جا سکے۔ ایتھوپیا ایتھوپیا کافی کا پیدائشی مقام سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ کافی سے عشق کرتے ہیں، یہاں خواتین روزانہ 2 سے 3 گھنٹے کافی تیار کرنے میں گزارتی ہیں اور انہیں خصوصی برتنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ ویت نام ویت نام میں کولڈ کافی زیادہ پسند کی جاتی ہے اور اس کیلئے ڈارک روسٹ کافی اور میٹھا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا آسٹریلین شہری اپنی کافی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اطالوی تارکین ِ وطن یہ عشق اپنے ساتھ لے کر یہاں پہنچے۔ ترکی ترکی کی تو اپنی ترکش کافی بہت مقبول ہے، جو انتہائی سیاہ، بہت تیز اور پیار کی طرح میٹھی ہوتی ہے۔ یہ مشروب مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے متعدد مماک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ تھائی آئس کافی مختلف ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے، یہ مشروب اکثر دودھ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ روایت گزشتہ صدی میں امریکی فوج یہاں لے کر آئی۔ اٹلی اطالوی افراد انتہائی تیز ایسپریسو کافی چھوٹے کپوں میں پینا پسند کرتے ہیں ،جس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو۔ ٭٭٭
Similar Threads:
Bookmarks