میر بننے کے 3 کار آمد فارمولے
یہاں آپ کو تین ایسے کارآمد فارمولے یا کُلّیے بتائے جائیں گے، جن پر عمل کر کے آپ نہایت سودمند خیالات کو جنم دے سکیں گے۔یہ تینوں کارآمد کلیّے آپ کو بہت جلدامیر سے امیر ترین بنا سکتے ہیں۔شرط صرف یہ ہے کہ آپ ان پر پورے خلوص اور خوداعتمادی سے عمل کریں۔وہ تین کارآمد کُلّیے یہ ہیں: -1 دریافت کیجیے :کوئی ایسی شئے دریافت کیجیے جو ہمیشہ سے موجود رہی ہے مگر اس کو روشناس یا دریافت نہیں کرایا گیا۔(مثلاً نیوٹن کا کشش ثقل کا مشہور نظریہ اور اس کی تصدیق یا نئے عناصر کی دریافت وغیرہ) یہ کلیہ یا میتھڈ سب سے مشکل ترین فارمولا ہے۔یہ فارمولا آپ کو شہرت تو ضرور دے سکتاہے مگر دولت مند نہیں بناسکتا۔ -2 کوئی نئی ایجاد:اگر آپ کے پاس معقول علم اور تجربہ ہے تو آپ کوئی نئی چیز ایجاد کر سکتے ہیں۔یعنی ایسی چیز جسے آپ کا ذہن ممکن سمجھتا ہو۔(مثلاً گراہم بیل کی ٹیلی فون کی ایجاد) اگرچہ یہ فارمولا بھی خاصامشکل ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔اگر آپ کوئی مفید شے ایجاد کر سکتے ہیں تو یہ آپ کو یقینا امیر ترین بنا سکتی ہے۔ایڈیسن نے اپنی کم عملی کے باوجود 1093ایجادات رجسٹرڈ کروائی تھیں، یہ اس کی جستجو اور محنت کا نتیجہ یا محنت کا پھل تھا۔دنیا میں ابھی بہت سی ایسی اشیاء کی ضرورت ہے جو ابھی تک پردۂ اخفأ میں ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ ایجادات کیمسٹری کے شعبے میں ہوئی ہیں۔یہ جو آپ طبی ادویات اور کاسمیٹکس استعمال کرتے ہیں ان کا تعلق بھی کیمسٹری سے ہے۔اسی طرح فزکس میں بھی بہت سی ایجادات معرضِ وجود میں آئی ہیں۔جن میں سب سے بڑی ایجاد پہیہ ہے۔ہر قسم کا اسلحہ فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے اشتراک سے بنتا ہے۔دنیا کی تمام مصنوعات میں یہی تینوں علوم کارفرما نظر آتے ہیں۔خود ہمارا وجود کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے اصولوں پر مشتمل ہے۔ -3ترمیم یا اضافہ:کسی بھی موجود شئے میں ترمیم کرنا یا اس کی کارکردگی میں افادیت پیدا کرنا۔یہ تیسرا فارمولا پہلے دونوں فارمولوں سے زیادہ آسان ہے۔آپ اسے یکسر تبدیل کر کے نئی شکل نہیں دے سکتے۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اس کی افادیت میں اضافہ اور کارکردگی کو بڑھاناہے۔یہ ایک ایسا کلیہ ہے یا ایسی کوشش ہے جو اکثر لوگوں کے لیے آسان ہے۔اس کی مثال یوں ہے کہ آپ موبائل فون کو لے لیں۔ابتداء میں اس کی شکل کیسی تھی۔اس کی کارکردگی کا معیار کیا تھا۔اس کی قیمت کتنی تھی؟لیکن آج اس کی کارکردگی اور افادیت کہاں سے کہاں تک پہنچ چکی ہے۔یہ سب کمال موبائل فون کو(Modify) کرنے والوں کا ہے۔اسی طرح ٹی وی اور دوسری ایجادات کی مثالیں بھی دی جا سکتی ہیں۔آپ جب کسی شئے کو مزید بہتر اور مفید بنانے کا ارادہ کر لیتے ہیں تو اس کی کوئی نہ کوئی صورت نکل ہی آتی ہے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔اس میتھڈ کو عملی شکل دینے کے لیے آپ 61طلسمی سوالات کا ایک بار پھر مطالعہ کریں۔اگر ایک بار کے مطالعے کے بعد بھی بات نہ بنے تودوبارہ بلکہ سہ بار پڑھیے۔مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔امیر سے امیر ترین بننے کا یہ سنہرا کلیہ ہے۔اس پر عمل کرنا بھی نہایت آسان ہے۔ یاد رہے کہ ہر وہ شے جو موجود ہے اس میںاصلاح کی گنجائش باقی ہے شرط صرف جستجو اور خوداعتمادی کی ہےاگر آپ بہت جلد امیر ترین شخص بننے کے خواہش مند ہیں تو اس کُلّیے پر ضرور عمل کیجیے۔یہ کلیہ سب سے آسان اور کارآمدہے۔ (ایم- آر- کوپ میئر کی کتاب آپ چاہیں تو امیر بن سکتے ہیں سے ماخوذ)
Similar Threads:
Bookmarks