سارے وعدوں کو بھلا سکتی ہوں__لیکن چھوڑو
میں تمہیں چھوڑ کے جا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

تم جو کہہ دیتے ہو ہر موڑ پہ________اللہ حافظ
فیصلہ میں بھی سنا سکتی ہوں___ لیکن چھوڑو

تم نے تو بات کہی_________ دل کو دکھانے والی
اس پہ میں شعر سنا سکتی ہوں___لیکن چھوڑو....

شرم آئے گی تمہیں_________ ورنہ تمہاری باتیں
میں تمہیں یاد دلا سکتی ہوں_____لیکن چھوڑو....



Similar Threads: