قومی کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کو آج نوبل انعام سے نوازا جائے گا


ناروے کے شہر اوسلو میں قومی کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کو آج دنیا کے سب سے بڑے معتبر نوبل انعام سے نوازا جائے گا۔ اوسلو: (دنیا نیوز) وادی سوات سے گل مکئی کے نام سے برطانوی نشریاتی ادارے میں اپنی ڈائری لکھنے والی ملالہ یوسف زئی آج دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مضبوط ترین آواز بن چکی ہیں۔ دنیا بھر کی بچیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے والی ملالہ یوسفزئی آج دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نوبل انعام حاصل کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے سوات میں کشیدہ حالات کے دوران بچیوں کی تعلیم کے حوالےسے آواز بلند کی۔ 2012ء میں انہیں طالبان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ انہیں علاج کیلئے برطانیہ لے جایا گیا جہاں انہوں نے دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانا شروع کی۔ تعلیمی خدمات پر انہیں گزشتہ سال بھی نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ سال 2014ء کے امن کے نوبل انعام کیلئے 278 افراد کو نامزد کیا گیا لیکن قرعہ ملالہ یوسفزئی اور بھارتی شہری کیلاش ستیارتھی کے نام نکلا۔ نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسفزئی بےحد خوش ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وطن واپس آنے کیلئے بےتاب ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کیلئے نوبل انعام کا اعزاز ان کے اہلخانہ کیلئے ہی نہیں پورے پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔



Similar Threads: