حکومت کا فیصل آباد میں تحریک انصاف کو فری ہینڈ نہ دینے کا فیصلہ


حکومت نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کو فری ہینڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7 اور 8 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آج سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل آج سے شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت نے تحریک انصاف کو فری ہینڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق 18 دسمبر کو کارکنوں کے خلاف کسی بھی غیر قانونی عمل پر کارروائی ہو گی۔ تحریک انصاف کی طرف سے شہر جام کرنے کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 7 اور 8 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں جہاں بھی جلسہ ہو گا مقدمہ درج کیا جائے گا۔





Similar Threads: