google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: کینسر کے خطرات کو کم کرنے والی : رنگ بھرنگی غ&

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کینسر کے خطرات کو کم کرنے والی : رنگ بھرنگی غ&



      ڈاکٹر شجاعت حامد
      سرطان( کینسر ) اب ماضی کی طرح لاعلاج مرض تو نہیں رہا، مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے ۔ تاہم کچھ غذائیں اس جنگ کے خلاف اہم ترین ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔کسی غذا کا رنگ اس کی صحت بخش فوائد کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اورمختلف رنگوں کے پھل و سبزیاں مخصوص اقسام کے کینسر کے خلاف جنگ میں آپ کے بہترین اتحادی ثابت ہوتے ہیں۔یہاں کچھ ایسی ہی غذاؤں کا تذکرہ مفادِ عامہ کے نقطہ ٔ نظر سے پیش کیا جا رہا ہے: سرخ غذائیں اس رنگ کے پھل و سبزیاں لبلبے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر خواتین ہفتے میں چار یا اس سے زائد بار آدھا کپ ٹماٹروں کا استعمال کریں، تو ان میں مادر رحم کے کینسر کا خطرہ پچاس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا کے سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹروں کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ اس سبزی میں پایا جانا والا اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین کا موجود ہونا ہے۔یہ جز ٹماٹروں کے علاوہ سرخ مرچ اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ دن بھرمیں ان اشیاء کا ایک بار استعمال ،اس جان لیوا کینسربچانے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سبز غذائیں اس رنگ کی سبزیاں اور پھل پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہیں۔ ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس رنگ کی سبزیوں خاص طورپر پتوں والی کے استعمال سے پھیپھڑے، معدے، بریسٹ، مادر رحم اور قولون کینسرکا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔یہ سبزیاں ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو کینسر کے پھیلاؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ذیابیطس کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو لبلبے کے کینسرکا خطرہ کم کردیتا ہے۔ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سبزیوں کا استعمال کینسر سے بچاؤ کے لیے فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ اورنج یا نارنجی غذائیں اس رنگ کے پھل یا سبزیاں معدے اورمادر رحم کے سرطان سے بچاتے ہیں، کدو، گاجر اور شکرقندی وغیرہ معدے کے سرطان سے بچانے کے لیے کینسر خلیات کو تباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔گاجروں اور شکرقندی میں ایک زرد کیفیک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو بریسٹ کینسر کے پھیلاؤ کو سست کردیتا ہے بلکہ کئی مواقعوں پر کینسر خلیات کو ختم بھی کرتا ہے، ان اشیاء کا ہفتے میں تین بار استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ زرد یا پیلی غذائیں اس رنگ کی غذائیں معدے اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، ترش پھل جیسے گریپ فروٹ، لیموں، پپیتا اور نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے، جو لگ بھگ ہر قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر منہ، گلے اور معدے کے سرطان کے لیے تو یہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔یہ پھل فلیوونائڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، جو رسولی کا سبب بننے والے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ان پھلوں کوہفتے میں کم از کم دو باراستعمال کرنا فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ قدرتی رنگ کی غذائیں یہ مادر رحم، معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، مشرومز، لہسن، پیاز اور شیلٹ وغیرہ معدے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتے ہیں، لہسن میں موجود متحرک جز الیسن ایک زبردست اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو اس کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔اس طرح پیاز میں موجود پولی فینول نامی جز آنتوں کے کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو خواتین باقاعدگی سے ان اشیاء کا استعمال کرتی ہیں ان میں مادررحم کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔مشرومز وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو مادررحم کے کینسر سے بچاتے ہیں، ہفتے میں اپنی خوراک میں کم از کم دو بار ان اشیاء کو شامل کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ٭…٭…٭




      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-23-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: کینسر کے خطرات کو کم کرنے والی : رنگ بھرنگی 

      Bohat Khoob


    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: کینسر کے خطرات کو کم کرنے والی : رنگ بھرنگی 

      Hs




      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    5. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-23-2016)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کینسر کے خطرات کو کم کرنے والی : رنگ بھرنگی &

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Hs




      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •