شاہ محمود کو گدی نشینی سے ہٹا دیا، یہ عمران نہیں دین کے پرچار کیلئے ہے: مرید حسینلتان (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید قریشی نے کہا ہے اپنے والد کی وفات کے بعد شاہ محمود سے چھوٹے ہونے کے باوجود شاہ محمود کے سر پر اپنے والد کی دستار رکھی تھی اور انہیں حضرت بہائوالدین ز کریاؒ اور حضرت شاہ رکن عالمؒ کے درباروں کی سجادہ نشینی کی ذمہ داریاں سونپی تھیں لیکن جس طریقے سے شاہ محمود قریشی درباروں کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں میں سمجھتا ہوں میرا وہ فیصلہ غلط تھا، میں اس فیصلے کو واپس لیتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی ان دونوں درباروں کے گدی نشین نہیں رہے۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے شاہ محمود قریشی کو جو ذمہ داری سونپی تھی وہ پورا نہیں کررہے اور درباروں میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں جو دینی و دنیاوی لحاظ سے غلط ہے۔ انہوں نے کہا درباروں پر لوگ آتے ہیں اور آتے رہیں گے مگر ان درباروں کو کسی سیاسی جماعت کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا مجھ پر اوقاف کے ایک افسر کو دھمکیاں دینے کی خبریں شائع ہوئی ہیں حالانکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ میرا وزیراعلی سے مطالبہ ہے محمود الحسن کا فوری طور پر یہاں سے تبادلہ کر کے اسکی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم بننے کے بعد ہر صورت چاہتے ہیں کہ میں گیلانی کی طرح ملک کا وزیراعظم جائوں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا سندھ کے زائرین کے کہنے پر مخدوم شاہ محمود قریشی کو گدی نشینی سے ہٹا دیا۔ بہائو الدین زکریا کی گدی شاہ محمود قریشی کے پاس دین کا پرچار کرنے کیلئے ہے، عمران خان کا نہیں، شاہ محمود قریشی گدی پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ مخدوم مرید حسین نے کہا شاہ محمود قریشی سے دربار کی خدمت واپس لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، رتبے میں میں بڑا ہوں۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں شاہ محمود قریشی کی وجہ سے سیمینار منسوخ ہوا۔شاہ مرید قریشی نے کہا شاہ محمود قریشی لاکھوں کا چندہ دھرنوں میں اڑا رہے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks