google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: دوسرے عوامی تحریک کا امیدوار تیسرے نمبر پž

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دوسرے عوامی تحریک کا امیدوار تیسرے نمبر پž

      یانوالی+ بھکر (نامہ نگار) پی پی 48 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز خان نوانی میں سخت مقابلہ ہوا اور انعام اللہ نیازی نے 47593 جبکہ احمد نواز نوانی نے 47013 ووٹ حاصل کئے اور پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ 13593 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ سابق ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہونے والے حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نجیب اللہ خان نیازی کے بڑے بھائی انعام اللہ خان نیازی اور سابق ایم این رشید اکبرخان نوانی کے بھتیجے اور حمید اکبر خان نوانی کے بیٹے احمد نواز خان نوانی نے آزاد حیثیت سے حصہ لیا۔ حلقہ میں حساس قرار دئیے جانے والے 14پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ دیگر پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں میں معمولی لڑائی جھگڑے ہوئے جس سے ماحول کشیدہ رہا اور ڈی سی او بھکر کے احکامات پر فوری طور پر جس پولنگ سٹیشن پر بھی ماحول کشیدہ ہوا وہاں پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات اپنے کنٹرول میں کرلئے۔ رینجرز اور پولیس کے دستوں نے حلقہ میں اپنا گشت جاری رکھا۔ لڑائی جھگڑوں کے واقعات نیازی اور نوانی گروپ کے کارکنوں میں ہوئے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے الزام عائد کیا سابق ایم پی اے سعید اکبرخان نوانی نے مسیتاں والا پولنگ سٹیشن پر کھلم کھلا دھاندلی کی۔ انہوں نے تھانہ دلے والا میں درخواست دینے کا اعلان کیا لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود باضابطہ طور پر ایس ایچ او دلے والا کو کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ 7 امیدواروں میں سے 4 امیدوار احمد نواز خان نوانی اور انعام اللہ خان نیازی، ارشد فقیر، حافظ الحاج شہزاد چودھری ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔



      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-23-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •