google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ذیا بیطس کی وجہ سے پائی جانے والی پیچیدگیا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ذیا بیطس کی وجہ سے پائی جانے والی پیچیدگیا

      ذیابیطس (شوگر) کو مزمن ، وراثتی ، استحالہ میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری کہا جاتا ہے۔ اس میں جسم انسانی کاربو ہائیڈ ریٹ کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر سکتا ۔جس کی وجہ سے خون یا پیشاب میں شوگر بڑھ جاتی ہے۔ذیابیطس (شوگر) ایک ایسا مرض ہے جس میں جسم انسولین مناسب مقدار میں نہیں پیدا کرتا یا بالکل بنانا بند کر دیتاہے۔انسولین ایک ہارمون ہے جو کہ شوگر(گلوکوز) ،سٹارچ او ر دوسری غذاؤں کو روزانہ زندگی گزارنے کے لئے توا نائی میں تبدیل کرتاہے۔تندرست شخص میں انسو لین خون کی چینی ( گلو کوز) کو بدنی خلیے میں داخل ہونے میں مدد کرتی ہے اور اسے طاقت میں تبدیل کرتی ہے۔ لیکن جو شخص شوگر کا مریض ہو تا ہے اس میں لبلبہ کافی مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔ اس لئے شوگر بد ن میں داخل نہیںہو پاتی بلکہ خون میں ٹھہر جاتی ہے۔ اس سے خون میں شوگر کا درجہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر ذیا بیطس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو لگا تار جسم میں شکر کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے کئی مزید خرابیاں اور پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مثلاً آنکھوں کے طبقہ کی بیماری، ذیا بیطسی سفید موتیا اور کالا موتیا ، گردوں کی بیماری Nephopathy ، محیطی اعصابی خرابیاں ، پیشاب میں البیومن آنا ، خون کی باریک نالیوں Vascular Microکی بیماری، ذیا بیطس پاؤں کے مرض Diaberic Foot ، امراض قلب مردانہ کمزوری ، بلند فشار خون Hypertention ،خون کی محیطی نالیوں کی خرابیاں اور امراض جلد جیسی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ ذیابیطس (شوگر) کے مریضو ں کے لئے خوراک کا دھیان رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ 1۔ ان اشیاء سے اجتناب کریں: چینی ، گڑ، گلوکوز، شہد، جام، مارملیڈ، شربت، سکوائش، فراسٹ اور اس قسم کے دوسرے جوس، پیپسی کولا، سیون اپ، کوکا کولا، ڈبوں میں بند پھل،گھی یا تیل میں تلے ہوئے کھانے، مکھن ، بالائی ، چربی والا گوشت، مٹھائی ، چاکلیٹ ، سوئٹس، ٹافیاں،میٹھے بسکٹ ، کیک پیسٹری ، کوکو نٹ ، کریم رول، حلوہ ، کسٹرڈ، پڈنگ، زردہ ، آئس کریم ، خشک میوہ جات، آلو کے چپس، آم ، انگور، گنڈیریاں ، گنے کا رس اور کھجو رکھانے سے پرہیز کریں۔ 2۔ ان اشیاء کا استعمال کم کریں:دودھ، دہی (بالائی کے بغیر) ، روٹی ، چاول ، رس، بند، ڈبل روٹی ، نمکین بسکٹ ، دلیہ ، کارن ملیکس، انڈہ ، مارجرین ، پنیر، چنے کی دال ، مسور کی دار، لوبیا، سیب ،آمرود، گرما ، خربوزہ ، ناشپاتی ، آڑو، خوبانی ، آلو بخارہ ، مالٹا ، کینو، لوکاٹ ، کیلا، تربوزہ، گاجر ،چقندر ، آلو کا استعمال کم کریں۔ 3۔ ان اشیاء کا استعمال بھوک کے مطابق استعمال کریں:پانی ، چائے ، قہوہ (بغیر چینی کے )، گوشت (بغیر چربی کے )،مرغی ، قیمہ ، سبزیاں ، مولی ، گاجر، ٹماٹر پیاز ، لہسن، ادرک، پودینہ ، دھنیا ، ہری مرچ، کریلا ، پالک ،ساگ، کھیرا ، کدو، توری ، بھنڈی ، ٹینڈے ، پھلیاں ، مٹر ، شلجم ،بینگن ، نمک، مرچ مصالحہ ، سرکہ ، سرکے والا اچار، نمکین لسی ، نمکین سکنجین ، جامن ، فالسہ ، چکوترہ،ڈائیٹ کوک ، ڈائیٹ سیون اپ، ڈائیٹ پیپسی ، چینی کی بجائے استعمال ہونے والی گولیاں یا پاؤڈر حسبِ ضرورت استعمال کریں۔ تجا ویز:٭ ایک ہم مقدا ر کے دو یا تین کھانے آہستہ آہستہ چبا کر اور وقت پر کھائیں۔ ٭زیادہ ریشے والی خوراک (بغیر چھنے آٹے کی روٹی ، سبزیا ں) زیادہ استعمال کریں۔ ٭۔تمباکو کا استعمال شوگر کے مریضوں لئے خاص طور پر نقصان دہ ہے اس سے مکمل پرہیز کریں۔٭اگر آپکا وزن زیادہ ہو تو خوراک میں کافی کمی کر دیں۔٭ورزش آپ کی صحت کے لئے اچھی ہے۔روزانہ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔٭ اپنے پاؤں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں چوٹ لگنے سے بچائیں۔ ٭آنکھوں کا معائنہ ہر چھ ماہ بعد کروائیں۔٭ کسی مشکل کی صور ت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اسکی دی ہوئی ہدایات پر وعمل کریں۔٭ ۔اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خون اور پیشاب کے ٹیسٹ باقاعدگی سے کرائیں۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ذیا بیطس کی وجہ سے پائی جانے والی پیچیدگیا

      Bohat Khoob
      Nice Sharing



    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: ذیا بیطس کی وجہ سے پائی جانے والی پیچیدگیا

      V good


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •