google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

      ائیکل موزلے کہتے ہیں کہ ہر کوئی جِم نہیں جا سکتا لیکن اگر ہم روز مرہ کے معمولی کام کرتے رہیں تو بھی چاق و چوبند رہ سکتے ہیں۔مثلاً آپ یہ کالم کھڑے ہو کر یا کمرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے پڑھ سکتے ہیں، لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم میں سے بیشتر لوگ زیادہ وقت بیٹھ کر سکرینوں کو گھورتے رہنے میں گزارتے ہیں۔ گھریلو کام ورزش کا نعم البدل نہیں عموماً ہم گاڑی پر سفر کرتے ہیں، پیدل سفر اور سیڑھیوں سے بچتے ہیں اور اپنے ساتھ دفتر میں کام کرنے والوں کو ای میل کر دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ تھوڑا دور چل کر ان تک جائیں اور روبرو بات کر لیں۔ ہم ایک سست نسل ہیں اور ورزش نہ کرنے کی ایک عام وجہ وقت کی کمی کو قرار دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کتنی ورزش کافی ہے۔ کئی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں درمیانے درجے کی جسمانی حرکت کے کم سے کم 150 منٹ، اور سخت محنت کے 75 منٹ کافی ہوتے ہیں۔ کسی بھی طرح کی حرکت فائدہ دے سکتی ہے لیکن اس کا درمیانہ، شدید یا انتہائی شدید ہونا ضروری ہے اور اسی وجہ سے آپ دل کی بیماریوں، کینسر اور موٹاپے کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔ ورزش کا متبادل ٹیلی وژن دیکھتے ہوئے صرف ایک میٹ توانائی صرف ہوتی ہے۔اگر آپ کو جِم جانے یا کھیلوں میں حصہ لینے کا شوق نہیں تو کیا روز مرہ کے کام ان کا نعم البدل ہو سکتے ہیں؟ حال ہی میں ایک ادارے نے چند رضا کاروں کی مدد سے ان معاملات کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے ۔یہ تمام رضا کار مختلف قد اور جسامت کے تھے اور انھیں مختلف کام دیے گئے۔ انھیں گھر کے اندر اور باہر مختلف کام کرنے کو کہا گیا۔اس مشاہدے کا آغاز گھر کے چار معمول کے کاموں سے کیا گیا جن میں استری کرنا، ویکیوم کرنا، جھاڑ پونچھ اور پونچھا لگانا شامل ہیں۔ رضاکاروں کی جانب سے کام کے خاتمے کے بعد سائنس دان اینڈی بیلینن نے اعداد وشمار اکٹھے کیے اور ایم ای ٹی (میٹ) طریقہ کار کے تحت ان کی ایک سے دس تک درجہ بندی کی۔ میٹ فی گھنٹہ استعمال ہونے والے توانائی کا پیمانہ ہے۔ میٹ کی پیمانے کے درجہ اول کے مطابق خرچ ہونے والی توانائی اتنی ہوتی ہے جتنی آپ ٹیلی وژن دیکھتے ہوئے صرف کرتے ہیں۔ ہر وہ کام جس میں تین سے زیادہ سکور ملے وہ درمیانے درجے کی حرکت کہلائے گی اور چھ سے زیادہ سکور کا مطلب ہے کہ اس میں شدت شامل ہے۔استری کرنا اور جھاڑ پونچھ نے درمیانے درجے کا میٹ سکور حاصل کیا۔ استری کو 1۔3 اور جھاڑ پونچھ کو 1۔5 سکور ملا۔ ویکیوم اور پونچھا لگانے نے بمشکل تین میٹ سکور حاصل کیا اور یہ بھی درمیانے درجے کی ورزش قرار پائے۔ لیکن پھر بھی یہ کام کرتے ہوئے ان رضا کاروں نے صرف بیٹھے رہنے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ توانائی خرچ کی۔اس کے بعد گھر سے باہر کے کاموں پر صرف ہونے والی توانائی کا اندازہ لگانے کے لیے رضاکاروں کو گاڑی دھونے، کھڑکیاں صاف کرنے، صحن میں گھاس کی کٹائی اور پھول پودے لگانے جیسے کام دیے گئے۔ روزانہ کم سے کم 6 منٹ تیز چلنا بھی کافی ہے۔ان تمام کاموں نے تین میٹ سکور کی حد عبور کی۔ کھڑکیوں کی صفائی میں سب سے کم توانائی صرف ہوئی، اس کا سکور 3۔1 تھا، اس کے بعد پودے لگانے 3۔4، گاڑی دھونے نے 3۔6 اور لان کی دیکھ بھال نے سب سے زیادہ 4۔4 سکور حاصل کیا۔روزانہ کم سے کم چھ منٹ تک تیز چلنے سے 3۔4 میٹ سکور حاصل ہوتا ہے یعنی آپ ہفتے میں بِنا کوئی خاص محنت کیے 150 منٹ تک ورزش کر سکتے ہیں۔کئی دوسرے گھریلو کام بھی زیادہ شدت والے کاموں میں آتے ہیں جیسا کہ فرش اور باتھ ٹب رگڑ کر صاف کرنا 6۔5، جبکہ بھاری فرنیچر کو حرکت دینا 5۔8 شامل ہیں۔اگر آپ صفائی سے زیادہ رقص کر کے فعال رہنا چاہتے ہیں تو آپ 7۔8 میٹ سکور حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ جو بھی کام چنیں، اسے محض ایک دو دن پر محدود نہ رکھیں بلکہ اسے پورے ہفتے کے دوران کریں۔ اینڈی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض ورزشوں کے نتائج محض 12 یا 24 گھنٹوں تک رہتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ انھیں روزانہ کیا جائے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

      Bohat Khoob
      Nice Sharing



    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

      V good


    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

      gud sharing...



    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: سپرفِٹ رہیں گھر کے کاموں کو دل سے کریں

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •