• زندگی کی درازی کا راز صبر میں پوشیدہ ہے۔
  • اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق سکھاؤ۔
  • اگرچہ انسان کو مقدر سے زیادہ رزق نہیں ملتا لیکن رزق کی تلاش میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔


  • شیر سے پنجہ آزمائی کرنا اور تلوار پر مکہ مارنا عقلمندوں کا کام نہیں۔
  • موتی اگر کیچڑ میں بھی گر جائے تو بھی قیمتی ہے اور گرد اگر آسمان پر بھی چڑھ جائے تو بھی بے قیمت ہے۔
  • جو شخص دوسرے کے غم سے بے غم ہے آدمی کہلانے کا مستحق نہیں۔
  • دشمن سے ہمیشہ بچو اور دوست سے اس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے۔
  • اگر چڑیوں میں اتحاد ہوجائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں۔
  • شیریں کلام اور نرم زبان انسان کے غصے کی آگ پر پانی کا سا اثر رکھتی ہیں
  • عقل مند اس وقت تک نہیں بولتا جب تک خاموشی نہیں ہوجاتی۔
  • رزق کی کمی اور زیادتی دونوں ہی برائی کی طرف لے جاتی ہیں۔
  • دنیاداری نام ہے اللہ سے غافل ہو جانے کا۔ ضروریات زندگی اور بال بچوں کی پرورش کرنا دنیاداری نہیں ہے۔
  • مصیبت کو پوشیدہ رکھنا جوانمردی ہے۔
  • مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے۔
  • اچھی عادات کی مالکہ نیک اور پارسا عورت اگر فقیر کے گھر میں بھی ہو تو اسے بھی بادشاہ بنا دیتی ہے۔
  • دوست وہ ہے جو دوست کا ہاتھ پریشان حالی و تنگی میں پکڑتا ہے۔
  • بروں کے ساتھ نیکی کرنا ایسا ہی ہے جیسا نیکوں کے ساتھ برائی کرنا۔
  • بھوک اور مسکینی میں زندگی گزارنا کسی کمینے کے سامنے دست سوال دراز کرنے سے بہتر ہے۔
  • جو کوئی اپنی کمائی سے روٹی کھاتا ہے اسے حاتم طائی کا احسان اٹھانا نہیں پڑتا۔
  • جب تک تمہاری حالت ہم جیسی نہ ہوجائے ہماری حالت تمہارے سامنے افسانے جیسی ہوگی۔
  • خدا کے دوستوں کی اندھیری رات بھی روزِ روشن کی طرح چمکتی ہے۔


Similar Threads: