Yeh bas aphi se mumkin tha. Zabardast frame work. Aur etne bade sher ko keya shandar text effects se aap pesh kiye. Main hazar koshish ker bhi etna neat and clean text effect nahi bana sakta. Ek ek word jagmaga rahe hain. Main yeh sare creation collect ker raha hun. iska photo print nikal ker main tasweer bana ker apna drawing room me lagaunga, insha Allah.
بھائی ، میں بس اپنی سی کوشش کرتا ہوں، آپ کو کام پسند آ جاتا ہے، بہت نوازش
وعلیکم اسلام
ماشا اللہ
بہت خوب صورت
بس رہے تھے یہیں سلجوق بھی، تورانی بھی
اہل چیں چین میں ، ایران میں ساسانی بھی
اسی معمورے میں آباد تھے یونانی بھی
اسی دنیا میں یہودی بھی تھے ، نصرانی بھی
پر ترے نام پہ تلوار اٹھائی کس نے
بات جو بگڑی ہوئی تھی ، وہ بنائی کس نے
تھے ہمیں ایک ترے معرکہ آراؤں میں
خشکیوں میں کبھی لڑتے ، کبھی دریاؤں میں
دیں اذانیں کبھی یورپ کے کلیساؤں میں
کبھی افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں
شان آنکھوں میں نہ جچتی تھی جہاں داروں کی
کلمہ جب پڑھتے تھے ہم چھاؤں میں تلواروں کی
ہم جو جیتے تھے تو جنگوں کے مصیبت کے لیے
اور مرتے تھے ترے نام کی عظمت کے لیے
تھی نہ کچھ تیغ زنی اپنی حکومت کے لیے
سربکف پھرتے تھے کیا دہر میں دولت کے لیے؟
قوم اپنی جو زر و مال جہاں پر مرتی
بت فروشی کے عوض بت شکنی کیوں کرتی!
ٹل نہ سکتے تھے اگر جنگ میں اڑ جاتے تھے
پاؤں شیروں کے بھی میداں سے اکھڑ جاتے تھے
تجھ سے سرکش ہوا کوئی تو بگڑ جاتے تھے
تیغ کیا چیز ہے ، ہم توپ سے لڑ جاتے تھے
نقش توحید کا ہر دل پہ بٹھایا ہم نے
زیر خنجر بھی یہ پیغام سنایا ہم نے
وعلیکم السلام کام ہے ہی پسند آ جانے کے لائق مزید کا انتظار ہے ہمیں بھی سیکھنے کا موقع ملے گا
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks