حکومت سے کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ دھرنے ختم ، طاہرالقادری
دھرنوں پر الزامات سے ہاشمی کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ، اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد دھرنوں اور لندن پلان کے حوالے سے جو الزامات لگائے فیصل آباد(نمائندہ دنیا) اس کا انہیں الیکشن میں بہت نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ ان کے سب الزامات بے بنیاد تھے۔ وہ عوام کی نبض کو سمجھ نہیں سکے اس لئے عوام نے انہیں ضمنی انتخاب میں مسترد کردیا۔ عوام نے ثابت کر دیا کہ اب جاوید ہاشمی جیسے سازشی عناصر کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے 5 روزہ دورے کے بعد فیصل آباد سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کو مالی امداد کے جو چیک دیئے گئے وہ بینکوں سے بوگس ثابت ہوئے اور 4 ہزار روپے فی ایکڑ کسانوں کو دینے کے اعلان کے باوجود کسی کو ایک پائی بھی نہیں ملی۔ حکمرانوں کا سیلاب متاثرین سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ہزاروں لوگ بوگس چیک اور ان کی فوٹوکاپیاں لے کر سڑکوں ہر احتجاج کرتے رہے۔ ہر شخص بینکوں سے دھکے کھا کھا کر خالی ہاتھ لوٹ گیا۔ لوگوں کے جانور زمینیں سب تباہ و برباد ہوگئیں اور حکمران سیلاب کے نام پر بھی کرپشن کررہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کا برا حال ہے اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے خاتمے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔ حکومت سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی اور نہ ان دنوں سیاسی جرگہ کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ سراج الحق ان دنوں سندھ کے دوروں پر ہیں۔ دھرنوں کے حوالے سے فیصلہ لاہور میں جلسے کے بعد اسلام آباد جاکرکریں گے اور دھرنے کے شرکاء کی موجودگی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
Similar Threads:
Bookmarks