google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: وضو کی اہمیت

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وضو کی اہمیت


      پروفیسر ثناء خالد
      اکیسویں صدی کو سائنس کی صدی بھی کہا جاتا ہے اور آج جدید دور میں ہم ہر ایک چیز کو سائنسی پیمانے پر ناپتے ہیں یہا ں تک کہ بعض افراد عبادات اور مذہبی رسوم و رواج کی ادائیگی کرتے ہوئے بھی اس بات کو مد نظر رکھتے ہیں کہ اس کو ان کا کیا فائدہ ہو گا ؟قرآ ن کریم اللہ کا کلام برحق ہے اللہ نے اس میں طہارت و پاکیزگی کیلئے غسل و وضو کی تاکید فرمائی ہے جس کے کئے بغیر بندے کی کوئی بھی عبادت شرف قبولیت نہیں پا سکتی ۔طہارت کو نصف ایمان بھی کہا گیا ہے اللہ کریم قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے ترجمہ اے ایمان والو!جب تم اٹھو (صلوٰۃ)ادا کرنے کیلئے ،تو دھو لو اپنے اپنے چہرے اور بازو کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سروں پر، دھو لو اپنے پائوں ٹخنوں تک اور اگر ہو تم جنبی تو (سارا بدن)پاک کر لو(سورۃ المائدہ)اس آیت کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کیلئے وضو شرط ہے اس کے بغیر نماز ادا نہیں ہوتی وضو میں چہرہ ہاتھ پیر اور سرکا مسح کرنا فرض ہے۔ مسواک کرنا ،دانت صاف کرنا اور ناک صاف کرنا ویسے بھی سنت رسولؐ ہے۔ اس طرح جو شخص نماز کا پابند ہے وہ دن میں پانچ مرتبہ جسم کے ان حصوں کو تو لازمی دھوتا ہے جو روزمرہ کام کے دوران گندے اور میلے ہو جاتے ہیں ۔ وضو کا اصل مقصد یہ ہے کہ انسان پاک وصاف ہو کر بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہو اور اس کی طبعیت میں عاجزی اور سرشاری آجائے۔ اس سلسلے میں ماہرین حیاتیات نے سائنسی حقائق پر پچھلے کئی برس میں کئی تحقیقات کیں جن سے معلوم ہوا کہ وضو انسانی صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتا ہے اور اس سے نہ صرف انسان کو جسمانی صفائی بلکہ ذہنی آسودگی اور روحانی مسرت بھی حاصل ہوتی ہے۔ دور جدید میں جلد کیلئے بے پناہ مسائل بڑھتے جارہے ہیں ایسے میں وضو قدرت کا بہترین نسخہ ہے جس کی بدولت ہمارا چہرہ صاف تروتازہ اور خوبصورت رہتا ہے اور جلدی بیماریاں وضو کرنے سے ختم ہو جاتی ہیں ہم بغیر کسی اضافی محنت اوردولت خرچ کئے روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے وضو کے ذریعے سے اپنی جلد کی بہترین حفاظت کر سکتے ہیں۔ وضو کے بے شمار فوائد و اثرات ہیں سائنسی اعتبار سے وضو انسان کے اندرونی نظام پر بھی خوش کن اثرات مرتب کرتا ہے، متعدی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے وضو کرنا بہت مفید ہے۔ وضو سے طہارت و پاکیزگی حاصل ہوتی ہے اس سے دل دماغ تو کیا روح بھی مطمئن ہو جاتی ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں پانی کی بہت اہمیت ہے جو خون کی نالیوں کو پھیلنے اور سکڑنے کے عمل کے ذریعے سے ورزش مہیا کرتاہے ۔ سائنسی حقائق سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ وضو میں جب ہم روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے پانچ مرتبہ اپنے ہاتھ،پائوں، منہ دھوتے ہیں جب پائوں کی انگلیوں کے درمیان پانی جاتا ہے تو وہ انسانی دماغ میں موجود بالکل باریک وینز (رگوں )متحرک کر دیتا ہے اسی طرح سر اور گردن کا مسح کرنے سے بھی ہم بہت سی بیماریوں مثلاً سر درد،آدھے سر کے درد وغیرہ سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اللہ کے محبوب کریم امت کے آقا و مولا ؐ سے کسی نے عرض کیا کہ یارسولؐ اللہ روز محشر ہم بے پناہ انسانوں کے ہجوم میں کس طرح پہچانے جائیں گے کہ یہ آپؐ کے امتی ہیں ؟کریم آقا ؐنے فرمایا وضو کے اثر سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پائوں کے ساتھ آئیں گے ایک دوسری روایت کا مفہوم ہے قیامت کے روز میری امت اس حال میں پکاری جائیگی کہ وضو کے سبب سے ان کی پیشانیاں روشن ہونگی اور اعضاء چمکتے ہونگے ۔ (مشکوٰۃبحوالہ بخاری و مسلم ) یعنی وضو کرنیوالے مسلمان نہ صرف اس دنیا میں خوبصورت ،ہشاش بشاش ہوں گے بلکہ قیامت کے دن بھی ان کے چہرے خوبصورت اور ہشاش بشاش اور چمکتے ہوں گے اور یہی مومن کی پہچان ہو گی۔ وضو کے ذریعے مسلمان کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ حدیث پاک میں ہے جس وقت مومن وضو شروع کرتا ہے پھر کلی کرتا ہے ، ناک منہ صاف کرتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں، اس طرح چہرہ کہنیاں اور پائوں دھونے سے بھی یہ پاک وصاف ہوجاتا ہے۔ وضو سے انسان کو جو روحانی اور جسمانی فوائد و ثمرات نصیب ہو تے ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ آج کی سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کریم نے صدیوں قبل اپنے بندوں کو عبادت سے پہلے جس وضو کو فرض قرار دیا تھا اس کے بے حد فوائد ہیں، مسلمانوں میں غیر مسلموں کی نسبت کم بیماریاں پائی جاتی ہیں کیونکہ مسلمان اپنی طہارت و پاکیزگی سے اس کو دور کر دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم پانچ وقت پابندی و استقامت سے وضو و نماز ادا کرنے کا عہد کریں۔ پاک وصاف ہو کر اللہ کے حضور گڑگڑائیں اور اپنی حاجات اس کریم سے مانگ کر شرف قبولیت کے درجہ تک پہنچائیں۔ اللہ ہمیں اپنے محبوب کریم ؐکی سنت پر عمل کرنے والا سچا مومن بنا ئے ،ہماری تمام انفرادی و اجتماعی مشکلات کو آسا ن فرما کر ہمیں معاف فرما دے اور اپنا عاجز بندہ بنا دے۔ آمین ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: وضو کی اہمیت

      Ameen
      JazakAllah






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: وضو کی اہمیت

      V good


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وضو کی اہمیت


      شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •