چارواہ اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 4 بچے زخمی


چارواہ اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ۔ پاک فوج کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے چارواہ اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فائرنگ سے Kanthi Gala گاؤں میں چار بچے زخمی ہو گئے جن میں 16 سالہ فیصل میر، 10 سالہ مہوش، 10 سالہ یاسر میر اور 10 سالہ سمیر شامل ہیں ۔ زخمی بچوں کو فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مبصر گروپ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے یکم اکتوبر سے اب تک ورکنگ باؤنڈری پر 24 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 شہری شہید ہوئے جبکہ لائن آف کنٹرول پر 26 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا۔


Similar Threads: