google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: اسلام میں حجاب کی اہمیت و حقیقت

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اسلام میں حجاب کی اہمیت و حقیقت


      پروفیسر ڈاکٹر ثناء خالد، اسلام آباد
      کسی بھی مذہب کی تعلیمات اس مذہب کی قوم کے سیرت و کردار کی تشکیل کیلئے مرتب کی جاتی ہیں اور ہر مذہب کے مذہبی اصول وقوانین اس کی مذہبی تعلیم و تربیت کی روشنی میں تہذیب وتمدن کے زیور کے ساتھ مختلف حالتوں میں موجود ہیں۔ تمام مذاہب عالم کی تعلیمات ایک طرف اور دین ِحق اسلام کی تعلیمات ایک طرف ہیں۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق اور دین فطرت ہے جس کا ہر قانون نہ صرف کردارکی تشکیل کرتا ہے بلکہ فرد ِزندگی کو تحفظ اور روح و قلب کو سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام کے یہ تمام قوانین مرد وزن دونوں پر مساوی نافذ ہوتے ہیں فرق اِن میں صرف صنفی شخصیت کے مطابق ہو تا ہے۔ اسلام نے عورت کیلئے جو احکام و قوانین متعین فرمائے ہیں ان میں سے حجاب یعنی پردے کا حکم نہایت اہم حیثیت کا حامل ہے۔ قدرت کے تمام احکامات کے پیچھے حکمت کار فرما ہے اور اسی میں دراصل انسان کی بھلائی پوشیدہ ہے۔ اگر انسان خود سمجھنا چاہے تو احکامات پردہ بھی بہت حکمتوں سے بھرپور ہیں جو عورت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں بلکہ یہ تو بے شمار برائیوں سے بچاتے ہیں۔ اہلِ مغرب کی تقلید کرنے والے ،نئے مذہبی روشن خیال اس کو معیوب سجھتے ہیں اور اس کو عورت کے لئے ایک قید تصور کرتے ہیں۔ یہ مغربی ممالک اسلام کی دشمنی میں حجاب و نقاب کو روکنے کے لئے نت نئی پابندیاں نافذ کر کے آئے دن کوئی نہ کوئی نیا بل پاس کرانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ ایسا صرف اور صرف اسلام دشمنی میں کرتے ہیں اگر ہم دیگر مذاہب کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ ہندومذہب میں بھی پردے کا تصور موجود ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندئووں کی کتاب رامائن میں بھی اس کا تصور موجود ہے کہ جب راون سیتا کو اٹھا کر لے جاتا ہے اور رام اس کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے تو ایسے میں وہ اپنے بھائی لکشمن کو مدد کے لئے بلاتا ہے ،اپنی پریشانی کا ذکر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ سیتا کو اس کے ساتھ ملکر تلاش کرے مگر لکشمن اس کے جواب میں انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ سیتا کو کیسے پہچانے گا اس نے تو اس کا چہرہ بھی نہیں دیکھا کیونکہ سیتا اپنا چہرہ چھپاتی تھی اور جب انہوںنے سیتا کو تلاش کیا تو لکشمن نے سیتا کو اس کے پائوں میں پہنی ہوئی پازیب سے پہچانا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندو مذہب میں بھی پردے کا تصور تھا اور ان کی مذہبی کتاب میںاس کا ذکر ملتا ہے۔ عورت گھر کی زینت ہے ۔عربی زبان میں لفظ عورت کا مطلب ہی چھپا کر رکھنے والی چیز کے ہیں اور انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء کو چھپا کر رکھتا ہے نہ کہ اس کی نمائش کی جائے۔ اسلام عورت کو بننے سنورنے یا فیشن کرنے کی قدغن نہیں لگاتا بلکہ یہ سب کچھ کرنے کا پردے میںحکم دیتا ہے۔ زیب و زینت کی جائے مگر حجاب کا خیال رکھا جائے نامحرموں کے سامنے اس کی نمائش سے پرہیز کی جائے تاکہ معاشرہ گناہوں اور گمراہی سے بچا رہے۔ شرم وحیاء ہی تو دراصل عورت کا حقیقی زیور ہے۔ افسوس کہ ہم اسلام کی تعلیمات کو بھلا چکے ہیں اسی وجہ سے ذلت و رسوائی کی طرف جا رہے ہیں اللہ ہمیں اُسوہ ِرسول کریم ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی توفیقِ سعید عطا فرمادے۔ آمین ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: اسلام میں حجاب کی اہمیت و حقیقت

      Allahu Akbar


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: اسلام میں حجاب کی اہمیت و حقیقت

      JazakAllah


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اسلام میں حجاب کی اہمیت و حقیقت






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •