Umda intekhabپرانے گھر کا گیت
شام ہوئی گھر آ باورے، شام ہوئی گھر آ
تو نے سفر میں کیا کچھ دیکھا ہم کو بھی تو سنا باورے
شام ہوئی گھر آ
کیسے کیسے لوگ ملے تھے، کیا تھا ان کا نام
کہاں کہاں کی خاک اُڑائی، کہاں کیا بسرام
کون تھا جس نے تیرے دل سے مجھ کو دیا بھلا، باورے
شام ہوئی گھر آ
پچھلے پہر کا چاند تھا کتنا چپ چپ اور اداس
اک سایہ خاموش کھڑا تھا دیواروں کے پاس
یاد ہے اس نے تجھے کہا تھا ’’آج رات مت جا‘‘، باورے
شام ہوئی گھر آ
Sharing ka shukariya![]()
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks