گیت


چاروں کھونٹ مُرلیا باجے، دھن موہن متواری


جمنا تٹ پر آن براجے سانورے شیام مراری
چاروں کھونٹ مُرلیا باجے، دھن موہن متواری
جس کو سن کر سوچ میں کھوئی گئی برندا بن کی ناری
چاروں کھونٹ مُرلیا باجے، دھن موہن متواری

جنم جنم سے یہی مرلیا موہ کے گیت سنائے
برندا بن کی ناری کو جمنا کے تٹ پہ بلائے
کیسے کوئی لاج کے بندھن توڑ کے پریت نبھائے
گرج گرج کے جی کو جلاتی آئی بدریا کاری



Similar Threads: