جادو گھر
کسی مکاں میں کوئی مکیں ہے
جو سرخ پھولوں سے بھی حسیں ہے
وہ جس کی ہر بات دل نشیں ہے
کبھی کوئی اس مکاں میں جائے
اور اس حسینہ کو دیکھ پائے
تو دل میں اک درد لے کے آۓ
بھرے جہاں میں عجب سماں ہے
جدھر بھی دیکھو وہی مکاں ہے
وہی مکاں۔۔ جو حریمِ جاں ہے
Similar Threads:
Bookmarks