اس دل میں سلامت ہے اب تک...
وہ شوخئی لب وہ حرف وفا
وہ نقش قدم وہ عکس حنا..
سو بارجسے چوما ہم نے
سو بار پرستش کی جس کی..
اس دل میں سلامت ہے اب تک..
وہ گرد الم وہ دیدہ نم
ہم جس میں چهپا کر رکهتے تهے..
تصویر بکهرتی یادوں کی
زنجیر پگهلتے وعدوں کی...
پونجی ناکام ارادوں کی
اے تیز ہوا ناراض نہ ہو...
اس دل میں سلامت ہے اب تک..
سامان بچهڑتی ساعت کا...
کچه ٹکڑے گرم دوپہروں کے
کچه ریزے نرم سوالوں کے
کچه در انمول خیالوں کے
اک سچا روپ حقیقت کا...
اک جهوٹا لفظ محبت کا