
Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
Nice Sharing .....نعت
اک نظر ہو تو کیا سے کیا ہو جاؤں
میں جو پتھر ہوں، آئینہ ہو جاؤں
لوگ کعبہ سے سوئے طیبہ جائیں
میں تو بس اُنؐ کا راستہ ہو جاؤں
اُنؐ کی گلیوں کا قرض ہوں میں تو
دیکھئے کب وہاں ادا ہو جاؤں
میں تو اُس شہر کی امانت ہوں
کب چلوں اور کب ہوا ہو جاؤں
اُنؐ کی بزم ہو اور میں
رقص کرتے ہوئے فنا ہو جاؤں
میری آنکھوں میں اُنؐ کے خواب رہیں
اور ہر خواب سے جدا ہو جاؤں
بس انہیںؐ سوچتا رہوں اور پھر
ہر تصور سے ماورا ہو جاؤں
مجھ کو بھی اذنِ باریابی ہو
خاک سے میں بھی کیمیا ہو جاؤں
کتنی بوسیدگی ہے مجھ میں سلیمؔ
اُنؐ سے مل آؤں تو نیا ہو جاؤں
٭٭٭
Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)



Reply With Quote
Bookmarks