google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نماز تراویح کی فضیلت

    1. #1
      Family Member www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Forum Guru's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Pakistan
      Posts
      1,069
      Threads
      232
      Thanks
      0
      Thanked 34 Times in 30 Posts
      Mentioned
      43 Post(s)
      Tagged
      2895 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Flower نماز تراویح کی فضیلت

      نماز تراویح کی فضیلت

      سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا(تراویح ادا کی) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے گئے.
      رمضان المبارک میں عشاء کی نماز کے بعد وتر سے پہلے جو بیس رکعت نماز ادا کرتے ہیں، اسے ہم تراویح کے نام سے اس لئے پکارتے ہیں کہ اس میں ہر چار رکعات کے بعد تھوڑی دیر بیٹھتے ہیں، اس بیٹھنے کو ترویحہ کہتے ہیں. تراویح ترویح کی جمع ہے. ترویحہ کے معنی استراحت کے ہیں جو راحت جیسے مشتق ہے. چونکہ بیس رکعت تراویح میں پانچ ترویحے ہوتے ہیں، اس لئے اسے نماز تراویح کہتے ہیں. نماز پڑھنا شریعت کی نظر میں راحت ہے، جیسا کہ ہادیِ برحق سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے اسشاد فرمایا: نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ایک اور حدیث میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، ایک افطار کے وقت اور دوسری خوشی اس وقت، جب اپنے رب سے ملاقات کرتا ہے بظاہر ملاقات سے مراد تراویح ہے.
      نماز تراویح کا طریقہ وہی ہے جو دیگر نمازوں کا ہے اور اس کی نیت اس طریقے سے ہے میں دو رکعت نماز تراویح پڑھنے کی نیت کرتا ہوں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کی سنت ہے کہہ کر اللہ اکبر کی نیت باندھ لے، تراویح کے لئے شروع میں بیس رکعت کی نیت کافی ہے. ہر دو رکعت پر نیت شرط نہیں مگر ہر دو رکعت پر نیت کر لینا بہتر ہے. دل کی نیت بھی کافی ہے.
      پورے رمضان المبارک میں دوران تراویح ایک مرتبہ قرآن مجید کا پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے.
      جب رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے، اس رات سے تراویح شروع کی جائے اور جب عید کا چاند نظر آئے تو چھوڑ دی جائے. پورے ماہ تراویح پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے. اگرچہ تراویح میں قرآن مہینے سے پہلے ہی ختم کر دیا جائے مثلاً تین دن، دس، پندرہ، اکیس، ستائیس وغیرہ میں، باقی دنوں میں تراویح پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے.
      تراویح سنّت مؤکدہ ہے. بلا عذر ان کو چھوڑنے والا گنہگار ہے. خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور سلف صالحین سے اس کی پابندی ثابت ہے. سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا، مجھے خیال ہوا کہ کہیں تراویح فرض نہ ہو جائیں، اس وجہ سے آپ نے مواظبت نہیں فرمائی. حقیقت میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم کا یہ فرمانا خود ہی اس کے اہتمام کی کھلی دلیل ہے کہ کسی شخص کا یہ کہنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے تراویح ترک کیں، میں بھی چھوڑتا ہوں، قطعاً نا قابلِ قبول اور نا واقفیت پر مبنی ہے.
      اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتاتو وہ نماز تراویح ضرور ادا کرے، اس کا اجروثواب ضرور ملے گا. لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ جو روزہ نہ رکھے، وہ تراویح بھی نہ پڑھے یا تراویح کے بغیر روزہ ادا نہ ہو گا. یہ دونوں ایک دوسرے کے تابع نہیں، دونوں کا الگ الگ ثواب ہے. یہ الگ بات ہے کہ بغیر عذرِ شرعی کے روزہ چھوڑنا سخت عزاب، وبال کا باعث ہے.
      رمضان المبارک کا مہینہ بڑا سعادتوں والا ہے. اس ماہِ مبارک میں ہر نفل عمل کا اجروثواب فرض کے برابر ملتا ہے. اور ہر فرض کا ستّر فرائض کے برابر، مساجد نمازیوں سے بھر جاتی ہیں، دل خودبخود اللہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے. ایسی صورت میں ہم ہمہ تن اللہ کی طرف فجوع کریں. پوری امّت مسلمہ، اپنے ملک کے لئے اللہ کے حضور گڑگڑا کر کر دعا کرے اور پورے مہینے فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت کے لئے وقف کر دے.
      سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم کا فرمان ہے: جو لوگ ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں قیام (تراویح پڑھیں گے) کریں گے، ان کے سب پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے. قرآن کریم کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور رمضان میں ہر نیکی کا ثواب ستّر گنا زیادہ ہوتا ہے. یعنی صرف الم کی تلاوت پر ہمیں دو سو نیکیاں مل گئیں، یہ کم از کم ہیں، تو حقیقت میں اس سے بہت زیادہ ہیں، اور جو فضیلت پڑھنے والے کے لئے ہے وہی سننے والے کے لئے بھی ہے. (سبحٰن اللہ)


      Similar Threads:



    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: نماز تراویح کی فضیلت

      Excellent
      Thank you for sharing !


    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: نماز تراویح کی فضیلت

      MAsha Allah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •