ہم عجب مسافر دشت تهے کہ چلے تو چلتے چلے گئے
کسی آب و جو کی صدا پہ بهی کہیں راستے میں رکے نہیں
کئی اور اہل طلب ملے مجهے راہ شوق میں ہم قدم
جنہیں کر رہا تها تلاش میں، وہی لوگ مجه کو ملے نہیں
Printable View
ہم عجب مسافر دشت تهے کہ چلے تو چلتے چلے گئے
کسی آب و جو کی صدا پہ بهی کہیں راستے میں رکے نہیں
کئی اور اہل طلب ملے مجهے راہ شوق میں ہم قدم
جنہیں کر رہا تها تلاش میں، وہی لوگ مجه کو ملے نہیں
وہی تو فیصلہ کرتا ہے پتهر کے مقدر کا....
کسے ٹهوکر میں رکهنا ہے...کسے اسود بنانا ہے
نہیں محتاج، اہل فن کسی در کی گدائی کے
یہ انسان ہیں وہی جن کے ارادے ساته چلتے ہیں
ضیاء دیتے ہیں دانشور ، بصیرت زمانے کو
ظلمت میں یہ روشن ستارے ساته چلتے ہیں
ہمارا دست ہمت ہی، ہمارے کام آئے گا
سفر میں کب تلک آخر سہارے ساته چلتے ہیں
مزہ تو تب ہے کہ ہار کے بهی ہنستے رہو
ہمیشہ جیت جانا کمال تهوڑی ہے
لگانا پڑتی ہے ڈبکی ابهرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال تهوڑی ہے
اے دوست یہاں ویرانوں کو گلزار سمجهنا پڑتا ہے
کچه اونچی نیچی راہوں کو ہموار سمجهنا پڑتا ہے
احساس کے الٹے پاوں سے جب چلتے چلتے تهک جائیں
تو راہگزر کو اے راہی..!! دیوار سمجهنا پڑتا ہے
مجروح معیشت کے ہاتهوں انسان کا اب یہ عالم ہے
ہر زخم لگانے والے کو غمخوار سمجهنا پڑتا ہے
Beauti ful collection
بہت خوب
اچھا انتخاب۔۔۔۔۔۔
zabardast