پانی کے اِک قطرے میں
جب سُورج اُترےرنگوں کی تصویر بنےدھنک کی ساتوں قوسیںاپنی بانہیں یُوں پھیلائیںقطرے کے ننھے سے بدن میںرنگوں کی دُنیا کھِنچ آئے!میرا بھی اِک سورج ہےجو میرا تَن چھُو کر مُجھ میںقوسِ قزح کے پھُول اُگائےذرا بھی اُس نے زاویہ بدلااور مَیں ہو گئیپانی کا اِک سادہ قطرہبے منظر،بے رنگ