-
شیر اور خرگوش
http://dunya.com.pk/news/special_fea...xa1BytSkc9.jpg
سیدہ تعظیم عمران
کسی جنگل میںایک شیر اور خرگوش رہتے تھے، جنگل کے بادشاہ شیر اور سفید بالوں اور بھولی بھالی شکل والے خرگوش میںگہری دوستی تھی ۔ایک دفعہ شیر کودودن شکار نہیں ملا اور اسے بھوک لگی ہوئی تھی، ایسے میں خرگوش اسے ملنے آیا ،جیسے ہی اُن دونوں کاآمناسامنا ہوا ،خرگوش کا نرم نرم گوشت دیکھ کر شیر کے منہ میں پانی بھر آیا ۔شیر نے خرگوش کوکہا کہ میں دودن کا بھوکا ہوں ،ایسے میں تم خود چل کر میرے پاس آگئے، گویا کنواں پیاسے کے پاس چلا آیا۔تمہاری میری دوستی اپنی جگہ، لیکن آج دوستی پر بھوک غالب ہے، سو آج کوئی مجھے تمہیں کھانے سے روک نہیں سکتا۔خرگوش نے کہاکہ شیر بھائی تمہاری دوستی پر میری جان بھی قربان، لیکن میں تو چھوٹا سا ہوں، مجھے کھاکر تمہاری بھوک کہاں ختم ہو گی ؟تم ایسا کرو مجھے چھوڑ دو ،میں شہر جائوں گا اور تمہارے لیے بوٹی لائوں گا،یوں میری جان بھی بچ جائے گی اور تمہاری بھوک بھی مٹ جائے گی۔شیر مان گیا ۔یوں خرگوش شہر پہنچ کر باورچی کے پاس گیا اور اسے کہا : باورچی، باورچی مجھے ایک بوٹی دے دو ۔میں بوٹی شیر کودوں گا ،شیر بوٹی کھائے گا اور مجھے چھوڑ دے گا۔باورچی نے جواب دیا :مجھے تم انڈہ لا کر دو،انڈے سے مرغی بنے گی اور مرغی کی بوٹی تم لے لینا۔خرگوش بھاگا بھاگا مرغی کے پاس گیا ۔ مرغی ایک انڈادے دو،انڈا میں باورچی کو دوں گا،باورچی مجھے بوٹی دے گا اورجب وہ بوٹی شیر کھائے گا، تو میری جان بچ جائے گی۔ مرغی نے کہا کہ پہلے تم مجھے دانہ دو پھر میں انڈا دوں گی ۔خرگوش دوڑا دوڑا مشین کے پاس گیا اور کہا مشین مشین مجھے تھوڑا سا دانہ دے دو ،دانہ مرغی کھائے گی ،مرغی مجھے انڈا دے گی ،انڈا باورچی لے گا ،بدلے میں مجھے بوٹی دے گا ،بوٹی شیر کھائے گا اور میں زندہ رہ پائوں گا۔ مشین نے کہا :میں خود کئی دنوںکی بھوکی ہوں، دوگھونٹ پانی حلق سے اُترے گا ،تو دانہ دوں گی، نا!تم پہلے مجھے پانی پلا ئو،پھر دانہ لے جانا۔خرگوش بھاگا بھاگا دریاکے پاس گیا اور کہا ،دریادریا تمہارے پاس پانی کااتناذخیرہ ہے ،تھوڑا سا پانی مجھے بھی دے دو۔پانی مشین کو چاہیے ،وہ پانی پی کر مجھے دانہ دے گی ۔دانہ مرغی کھائے گی،مرغی ایک انڈادے گی،انڈا میں باورچی کو دوں گا،باورچی مجھے بوٹی دے گا اورجب وہ بوٹی شیر کھائے گا، تو میری جان بچ جائے گی۔دریا پانی بھرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ خرگوش جا کر پانی مشین کو پلاتا ہے ۔مشین دانہ دیتی ہے ۔دانہ لے کر وہ مرغی کو کھلاتا ہے ۔مرغی انڈا دیتی ہے ۔وہ انڈا لے کر باورچی کو دیتا ہے۔باورچی اس کو بوٹی دیتا ہے ۔بوٹی لے کر وہ واپس بھاگابھاگا جنگل پہنچتا ہے ۔یوں شیر کو کھانے کے لیے بوٹی مل جاتی ہے اورخرگوش اور شیر دوست بن کر دوبارہ ہنسی خوشی رہنے لگ جاتے ہیں ۔ ٭…٭…٭
-
Re: شیر اور خرگوش
بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا
-
Re: شیر اور خرگوش
-
Re: شیر اور خرگوش