نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناسکتی ہے، ماہرین صحت
http://www.express.pk/wp-content/upl...85-640x480.jpg
بوسٹن: ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے کے بعد خبردار کیا ہے کہ اگر خواتین شدید بے خوابی کی شکار ہیں تو ان کے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونےکا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ہارورڈ میں ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدان کے مطابق بے خوابی کی شکار خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس مطالعے میں امریکا کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کو 2000 سے 2014 تک کے 15 برسوں تک نوٹ کیا جن میں شوگر سمیت کوئی مرض موجود نہ تھا لیکن 10 سال کے دوران 6400 خواتین ذیابیطس کی شکار ہوئیں جن خواتین میں نیند کی شکایت تھی وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوگئیں جب کہ جن خواتین میں نیند کا جتنا مسئلہ تھا وہ اتنی ہی جلدی ذیابیطس میں گرفتار ہوئیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں نیند اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق نوٹ کیا گیا ہے جس میں سائنسدانوں کے مطابق نیند کی کمی سے جسم کے اندرمختلف قسم کے ہارمون متاثر ہوتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 6 گھنٹے سے کم کی نیند، غنودگی، نیند کی کمی اور شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے لیکن جو خواتین نیند کی شدید کمی کا شکار ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند متاثر ہونے سے ہارمون کا توازن بگڑتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور دیگر جسمانی معمولات کے لیے ضروری ہوتا ہے اسی لیے نیند کی کمی شوگر کے مرض اور موٹاپے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ جو خواتین پرسکون انداز میں معمول کے تحت سوتی رہیں ان میں ذیابیطس کا مرض نہیں دیکھا گیا جب کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خصوصاً خواتین اپنی نیند کا خیال رکھیں اور رات کو موبائل فون اور ٹیبلٹ سے دور رہ کر اپنی نیند پر توجہ دیں۔
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
Mjy sony doooo I-)
آرام پہ آرام فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
intelligent086
آرام پہ آرام فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
aur sary males quaid ko follow krain kam kam aur bs kam
aram hum kr lety hain
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
aur sary males quaid ko follow krain kam kam aur bs kam
aram hum kr lety hain
ماشاءاللہ آپ کا کام تو کافی دیکھ چکے ہیں بس آرام کا ہی کہہ سکتے ہیں
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
intelligent086
ماشاءاللہ آپ کا کام تو کافی دیکھ چکے ہیں بس آرام کا ہی کہہ سکتے ہیں
What does that mean han???
O.o
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
What does that mean han???
O.o
جیسے سگی میں اردو لکھی ہے یہاں بھی لکھ لیا کریں تاکہ ہم جیسے خواندہ لوگوں کو آسانی سے سمجھ آجائے
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
intelligent086
جیسے سگی میں اردو لکھی ہے یہاں بھی لکھ لیا کریں تاکہ ہم جیسے خواندہ لوگوں کو آسانی سے سمجھ آجائے
that finds difficulty to me
na kra'n te fer
google translate mai ja kr likhna parrta hai
Re: نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
that finds difficulty to me
na kra'n te fer
google translate mai ja kr likhna parrta hai
تے فیر ۔ :-? ۔
ویکھاں گا
اچھا جی۔۔