Thak Jata Hoon........................!!!
اشک آںکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
بوجھ پانی کا اٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں۔
پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ انھیں احساس نہیں
میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
برف ایسی کہ پگھلتی نہیں پانی بن کر
پیاس ایسی کہ بجھاتےہوئے تھک جاتا ہوں
اچھی لگتی نہیں اس درجہ شناسائی مجھ کو
ہاتھ ہاتھوں سے ملاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
غم گساری بھی عجب کارِ محبت ہے کہ میں
رونے والوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں
اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
محسن نقوی
Re: Thak Jata Hoon........................!!!
واہ جی واہ
بہت عمدہ اور خوب صورت انتخاب
اشتراک کا شکریہ
Re: Thak Jata Hoon........................!!!
Quote:
Originally Posted by
intelligent086
واہ جی واہبہت عمدہ اور خوب صورت انتخاباشتراک کا شکریہ
Pasandedgi ka shukriya par zara ye wazahat farmain kاشتراک یا تفویض???????