ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
http://dunya.com.pk/news/special_fea...pp2N80NOak.jpg
نجف زہرا
ہر انسان کو روزانہ کتنے گلا س پانی پینا چاہیے؟ یہ ایک ایسا سادہ سوال ہے جس کا کوئی آسان جواب نہیں۔ہم ہمیشہ سے سُنتے آئے ہیں کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پیو،اس سے تندرُستی قائم رہے گی ،خون کی صفائی ہو گی اور انرجی بھی ملے گی۔ایک محقق آرون کیرول کہتے ہیں کہ آٹھ گلاس پانی دراصل ایک فر ضی داستان ہے جس کو کوئی سائنسی بنیاد حاصل نہیں۔ اپنے ایک کالم میں کیرول کا کہنا ہے کہ کسی آدمی کو روزانہ کتنے پانی کی ضرورت ہوتی ہے؟ اس کی ایک مقدار نہیں ہے۔ یہ کھانے کی عادت، رہن سہن، جسامت اور کام کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے اور اس لحاظ سے ہر شخص کے لیے روزانہ درکار پانی کی مقدار بد لتی رہتی ہے۔ جس طرح ہر انسان کا طرزِ زندگی مُختلف ہے ،بالکُل اُسی طرح ہر شخص کی جسمانی ضروریات کو پُورا کرنے کے لیے پانی کی مقدار بھی یکساں نہیں ہو سکتی۔مِثال کے طور پر آئوٹ ڈور کام کرنے والے افراد ، سپورٹس مین، مزدور اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کو پسینہ آنے کی صورت میں یقینًا اِن ڈور کام کرنے والے افراد کی نسبت پانی کی زیا دہ مقدار چاہیے ہو گی ۔بالکُل اسی طرح گرم علاقوں میں رہنے والوں کے جسم سے پانی کا اخراج زیادہ تیزی سے ہو گا بہ نسبت اُن افراد کے جو سرد علاقوں میں قیام پذیر ہیں۔مختلف بیماریاں مثلاًبُخار ،قے یا ڈائریا کی صورت میں انسانی جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔اِس صورت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز مریض کو زیادہ پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں۔اِس کے برعکس چند بیماریاں مثلاًہارٹ اٹیک اور چند جگر اور گُردے کی ایسی بیماریاں جو جسم کے اندر پانی پیدا کرتی ہیں ،لاحق ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز مریض کو پانی کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن (واشنگٹن) کے مُطابق حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی مائوں کو زیادہ پانی پینا چاہیے تا کہ وہ جسم میں پانی کی قلت سے بچ سکیں ۔ حاملہ خواتین کو روزانہ تقریباً 10 گلاس (2.3لیٹر)اور دودھ پلانے والی مائوںکو 13 گلاس (3.1لیٹر ) پانی لازمی پینا چاہیے۔بلاشُبہ پانی ہر انسان کی بُنیادی ضروریات میں سے ایک ہے جس کے پورا کیے بغیر کسی بھی ذی روح کا زندہ رہنا مُمکن نہیں۔ پانی انسانی جسم کا سب سے بڑا کیمیائی جزوہے جو کہ جسمانی نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انسانی وزن کا 60فیصد پانی پر مشتمل ہے۔روزانہ ہمارے جسم سے سانس،پسینے اور پیشاب کے ذریعے پانی کا اخراج ہوتا ہے،انسٹیٹوٹ آف میڈیسن(واشنگٹن) کے مُطابق اِس کمی کو دور کرنے اور تندرُست رہنے کے لیے مردوں کو روزانہ تقریباً 13گلاس(3لیٹر) اور خواتین کو 9گلاس(2.2لیٹر) پانی لازمی استعمال کرنا چاہیے۔ اِس کمی کو صرف پانی پی کر ہی نہیں بلکہ وہ تمام مشروبات اور کھانے کی اشیا ء استعمال کر کے دور کیا جاسکتا ہے جن میں پانی کی ایک خاص شرح موجود ہو۔مثلاً پھل اور سبزیوں میں سے تربوز اور پالک میں 90 فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے۔ مشروبات میں دودھ اور جوس زیادہ تر پانی کے استعمال سے ہی تیار کیے جاتے ہیں، اِن کے علاوہ چائے ،کافی اور سوڈا بھی کسی حد تک پانی کی کمی کو دورکرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔مگر اِن کا استعمال اپنا معمول نہ بنائیں ،اولین ترجیح پانی ہی ہونا چاہیے کیونکہ یہ کیلوریز سے پاک،کم قیمت اور با آسانی دستیاب ہے۔ عا م طور پر روزانہ کے معمولات کے دوران اگر آپ کے پانی پینے کی شرح اتنی ہے کہ آپ کو پیاس کم محسوس ہوتی ہے اور تقریباً(1.5 لیٹر) یا اِس سے زیادہ پیشاب آتا ہے تو یہ مقدار آپ کے لیے مناسب ہے۔صحت کے مسائل سے بچنے اور تندرُست رہنے کے لیے اپنی جسمانی ضروریات کے مُطابق پانی کااستعمال اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔ورزش سے پہلے ،دوران اوربعد میں پانی کا استعمال ضرور کریں۔کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا صحت کے لیے نہایت مُفید ہے۔ ٭…٭…٭
Re: ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
Nice Sharing
Thanks for Sharing
Re: ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
Re: ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
@intelligent086 Thanks 4 informative sharing :)
Re: ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟
Re: ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟