سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سیاسی
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سیاسی جماعت قائم کر دی
http://img.dunyanews.tv/news/2015/De...1_47580492.jpg
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ملک میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کر دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے میدان سیاست میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کر دی ہے۔ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں پارٹی صدر افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پارٹی میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پارلیمانی نظام نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا۔ افتخار چودھری نے کہا کہ ملک میں مُک مُکا والے نہیں، بے رحم احتساب کی ضرورت ہے۔ این آر او والوں کو بھی پارٹی میں آنے سے روکنا ہوگا۔ این آر او اور آئی ایس آئی سے پیسے لیکر الیکشن جیتنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں ہے۔ افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کو گِدھوں کی طرح لوٹنے والوں سے چھٹکارا دلانے کیلنے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔