عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے چ
عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے چند نسخے
http://www.express.pk/wp-content/upl...73-640x480.jpg
ایشیائی معاشروں می گلاب کے پھولوں کا عرق کئی گھریلو نسخوں میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے بالخصوص عرق گلاب چہرے کی دلکشی اور رنگ کو نکھارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی عرق گلاب اپنے اندر کئی اور کرشماتی خوبیاں رکھتا ہے۔موڈ خوشگوار بہتر بناتا ہے: عرق گلاب کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ اپنی محسور کن خوشبو کے باعث انسانی موڈ کو خوشگوار بنادیتا ہے اور چڑچڑا پن ختم کر کے جذباتی سکون دیتا ہے اور انسان خود کو پرسکون محسوس کرتا ہے۔
جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے: عرق گلاب جلد کو ہائیڈریٹ، موئسچرائز اور تازگی دے کر نکھار پیدا کرتا ہے۔
بالوں کے لیے مفید: عرق گلاب بالوں کی خشکی اور گرنے کو ختم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اس لیے عرق گلاب قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتے ہوئے بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
جلدی بیماریوں کا علاج: عرق گلاب جلد پر ہوجانے والی جلن اور خارش کو ختم کرتا ہے، داغوں اور جلد کی کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ عرق گلاب جلد کے مساموں میں پھنس جانے والی مٹی اور چکناہٹ کو بھی ختم کرتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کے خلیوں کو مضبوط کرکے اس کے ٹشوز کو دوبارہ سے بناتا ہے اور جلد پر ہونے والی زخموں کا بھی علاج کرتا ہے۔
پرسکون نیند دیتا ہے: چند قطرے اپنے تکیے پر چھڑکیں یہ آپ کو ایک اچھی اور میٹھی نیند دے گا۔
Re: عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے چ
Nice Sharing
Thanks for sharing
Re: عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے چ
Re: عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے چ
@intelligent086 Thanks 4 informative and useful sharing :)
Re: عرق گلاب سے حسن کے نکھاراورجلد کے علاج کے &#