Joke Competition of December 2015
Re: Joke Competition of December 2015
ایک دن ملا نصیر الدین کا پڑوسی ان کے پاس آیا اور کہا کہ ذرا اپنا گدھا تھوڑی دیر کے لیے دے دیں۔ ملا نے جواب دیا: ‘ مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں آپ کے کام نہ آسکوں گا کیوں کہ صبح ہی ایک صاحب گدھا مانگ کر لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں لائے’۔
جس وقت ملا یہ بات کہہ رہے تھے ٹھیک اسی وقت اصطبل سے گدھے کے رینکنے کی آواز آئی، پڑوسی تاڑ گیا کہ ملا نے بہانہ کیا ہے، گدھا موجود ہے۔اس نے ملا سے کہا:
‘ میرے خیال سے گدھا اندر موجود ہے’
ملا نے جواب دیا:
‘جو شخص ایک انسان کے مقابلے میں گدھے کی بات کا یقین کرے وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے کوئی چیز دی جائے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں’۔
Re: Joke Competition of December 2015
سردار اپنے پڑوسی سے۔
"میں جب بھی گانے لگتا ہوں آپکا کتا بھی بھونکنا شروع کر دیتا"
" تو اس میں کتے کا کیا قصور ابتداء تو آپ خود ہی کرتےہیں نا" پڑوسی نےجواب دیا