فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود وی
فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود ویڈیو بناکر موسیقی شامل کرتی ہے
http://www.express.pk/wp-content/upl...24-640x480.jpg
سان فرانسسكو: رواں سال فیس بک کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایک اہم ایپ ’’مومینٹس‘‘ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو خودکار انداز میں تصاویر کو ویڈیو میں تبدیل کرکے اس پر مناسبت کے لحاظ سے میوزک کا اضافہ بھی کرتا ہے۔ یہ فیچر آپ کے فون میں موجود تصاویر کو چہرے پہنچاننے والے فیچر کے ذریعے ٹیگ کرتی ہے اور پھر منتخب تصاویر آپ اپنے فیس بک کے دوستوں سے بھی شیئر کرسکتے ہیں اور اس میں اہم فیچر یہ ہے کہ یہ تمام تصاویر کو پہلے ہی فیس بک اکاؤنٹ سے ہم آہنگ رکھتا ہے۔
جوں ہی ایپ کو فون میں موجود تصاویر تک رسائی دی جاتی ہے یہ چند سیکنڈوں میں آپ اور آپ کے دوستوں کو پہنچانتے ہوئے ٹیگ کا مشورہ دیتی ہے پھر آپ ایک گروپ بناسکتے ہیں جس کے اراکین اس تصاویر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد مومینٹس تصاویر کا ایک مجموعہ بناکر اس پر موسیقی کی 10 تھیمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے ازخود اس کے بیک گراؤنڈ میں شامل کردیتی ہے اس میں آپ تصاویر کی ترتیب بدل سکتےہیں، پسند کا میوزک لگاسکتے ہیں لیکن تصاویر پر فلٹر وغیرہ لگا کر ان میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔
فیس بک کے مطابق آپ دنیا کی 34 زبانوں میں اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا نیا ورژن کئی جدتوں کے ساتھ گوگل پلے سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
Re: فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود وی
ye automatic on ho jata hai every year last year launch hoa tha ......... awesome
Re: فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود وی
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Re: فیس بک کی ایپ مومینٹس جو تصاویر سے ازخود و&#
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
ye automatic on ho jata hai every year last year launch hoa tha ......... awesome
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Sharing
Thanks For Sharing
خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ