کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مش
کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ، 5 دہشتگرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی
http://img.dunyanews.tv/news/2015/Au...6_88984688.jpg
کراچی (دنیا نیوز)کراچی منگھو پیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
عروس البلاد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان گنت قربانیوں اور شب و روز محنت کے بعد کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ مشترکہ ٹیم کی جوابی فائرنگ کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے ، پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
Re: کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مش
Re: کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مش
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Re: کراچی:منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مش
Quote:
Originally Posted by
Rania
Thanks for sharing
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Sharing
Thanks For Sharing