آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
N.iqbal Iqbal
http://blogs.dunyanews.tv/wp-content...1402017887.jpg
اکثر آپ نے یہ دیکھا ہو گا کہ جب کسی کے ہاں’’بیٹی‘‘ کی پیدائش ہوتی ہے تو اس وقت ایک ہی جملہ زبان زدِ عام ہوتا ہے کہ ’’ آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو‘‘۔(در حقیقت بیٹی تو ہوتی ہی نصیبوں والی ہے)یہ دعا آپ کو ’’بیٹی‘‘ کی پیدائش پر ہی کیوں سننے کو ملتی ہے؟ کبھی آپ نے اس پر غور کیا ہے۔ بیٹی کے بارے میں تو نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ’’ مبارک ہے وہ عورت‘ جس کی پہلی اولادبیٹی ہو‘‘۔
یہ دعا اس لئے تواتر کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ’’بیٹیاں‘‘ پرائی ہوتی ہیں اور انہیں ایک دن اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر پیا گھر سدھرناہوتا ہے اور یہاں سے وہ نصیب شروع ہوتا ہے جس کے لئے اس کی پیدائش پر دعا دی جاتی ہے کہ ’’ آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو‘‘۔موجودہ دور میں بیٹی کی خوشی کے لئے والدین ہر قسم کا دکھ و تکلیف برداشت کرتے ہیں۔اس کی تعلیم و تربیت کا مناسب انتظام کرتے ہیں۔ جب بیٹی جوان ہوتی ہے توسب سے پہلے اس کے لئے ایک عدد اچھا رشتہ درکار ہوتا ہے۔ کافی تگ و دو کے بعد اگر اچھا رشتہ مل جائے تو پھر والدین کو جہیز کے نام پر فرمائشوں کی ایک لمبی لسٹ تھما دی جاتی ہے۔ بعض اوقات تو یہ فرمائش بھی ساتھ لف ہذا ہوتی ہے کہ داماد کو کاروبار بھی کروا کر دیا جائے تاکہ آپ کی بیٹی بہتر زندگی گزار سکے۔ جو والدین اپنے بیٹوں کے لئے (خوشیوں کے نام پر) بھاری بھرکم جہیز کی فرمائش کرتے ہیں انہیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی حضرت فاطمہؓ کی شادی پر انہیں کیا جہیز دیا تھا۔ بیٹی خواہ پڑھی لکھی‘ صوم صلوۃ کی پابند‘ اچھے خاندان سے ہو‘ لڑکے والوں کو اس سے کوئی سرو کار نہیں ہوتا‘انہیں صرف اور صرف جہیز سے غرض ہوتی ہے۔ اگر مطلوبہ جہیز دے دیا جائے تو رشتہ طے پا جاتا ہے ورنہ بیٹی کو اس طرح رد کر دیا جاتا ہے‘ جیسے گاہک دکان پر رکھی ہوئی چیز پسند نہ آنے پر اگلی دکان پر چلا جاتا ہے۔جو والدین صاحب استطاعت ہوتے ہیں وہ تو بیٹی کی خوشی کے لئے جہیز کے نام پر بھاری بھرکم فرمائشیں پوری کر دیتے ہیں لیکن یہ فرمائشیں بیٹی کی شادی کے بعد بھی والدین کا پیچھا نہیں چھوڑتیں اور ان کے ساتھ سائے کی طرح چمٹی رہتی ہیں۔ جب تک والدین لڑکے والوں کی فرمائشیں پوری کرتے رہتے ہیں‘ بیٹی کا گھر آباد رہتا ہے ۔جب پوری کرنے کی سکت نہیں رہتی تو نوبت طلاق تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں40فیصد طلاق کے کیسز‘ جہیز کی کمی کی وجہ سے پیش آرہے ہیں جبکہ ہزاروں بچیوں کی شادی اس وجہ سے نہیں ہو پا رہی کہ ان کے والدین غریب ہیں اور جہیز دینے کے قابل نہیں۔اگر غریب کی بچی بیاہی بھی جائے تو اسے ساری زندگی جہیز کم لانے پر‘ طعنے سننا پڑتے ہیں۔ کئی بچیاں کم جہیز لانے کی پاداش میں سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلا دی جاتی ہیں۔
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Quote:
Originally Posted by
PRINCE SHAAN
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Umda Sharing
Quote:
Originally Posted by
Gorgeous Princess
nice sharing
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
بہت پیاری اور لاجواب شیئرنگ ہے
اِس قسِم کی اور بھی اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا
شکریہ
Re: آپ کی بیٹی نصیبوں والی ہو
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Umda Sharing
Quote:
Originally Posted by
Rania
بہت پیاری اور لاجواب شیئرنگ ہے
اِس قسِم کی اور بھی اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا
شکریہ
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png