سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک
سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک
http://dunya.com.pk/news/special_fea...sVI6pI8Rlo.jpg
سبز چائے کوایشیا میں ایک طویل عرصے سے مشروب کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اب جرمن کاسمیٹک انڈسٹری اسے جلد کے علاج کے لیے ایک ٹانک کے طور پر متعارف کروانے جارہی ہے۔سبز چائے کو خون کی نالیوں کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے، تاہم اب سبز چائے جلد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کریموں کا بھی ایک لازمی جزو بنتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں جلدی بیماریوں کے ماہرین یا ڈرماٹولوجسٹس کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہر جلد کرسٹیانے بیرل کے مطابق سبز چائے اس وقت ایک ’’مقبول ہوتا ہوا مرکب‘‘ ہے۔مگر سبز چائے یورپ میں اس قدر مقبول کیسے ہو گئی؟ اس کے جواب میں جرمنی میں کاسمیٹکس تیار کرنے والے اداروں کی ایسوسی ایشن کی بِرگِٹ ہوبر کہتی ہیں، ’’وٹامنز، معدنیات اور دیگر عناصر کی بدولت سبز چائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جلد کے لیے بہتر ہوتی ہے۔‘‘یہاں تک کہ اسے بعض شیمپوؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کا مقصد سر کی جلد کو سکون پہنچانا اور چکنے بالوں کو صاف کرنا ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ یعنی عمل تکسید کو روکتا ہے اور دوبارہ جلد آنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ بیرل کے مطابق، ’’سبز چائے پر سائنسدانوں نے کافی تحقیق کی ہے اور یہ خطرناک کیمیائی عوامل کو بھی روکتی ہے۔‘‘میونخ میں واقع نورکاؤیر اسکول آف کاسمیٹکس کی ایک استاد الیگزنڈرا کیزلر کیہن کہتی ہیں کہ سبز چائے میں موجود کلوروفِل جلد کو تازہ رکھتا ہے۔
Re: سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک
maar mjy isy pi k 2 din tk neend b nhi ati ......(:|
Re: سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک
Nice Informations
Thanks FOr Sharing
Re: سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک
بہت ہی اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے . شکریہ
Re: سبز چائے: مفید ترین سکن ٹانک