چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
http://dunya.com.pk/news/special_fea...1AcDSTJ3Bi.jpg
دل کی بیماریاں فالج، سوزش اور شوگر جیسے امراض بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ روزانہ تھوڑی سی مقدار میں چاکلیٹ کھا کر بھی ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔برطانوی ماہرین نے دل کی صحت پر چاکلیٹ کے اثرات جاننے کے لیے تحقیق کی تو چاکلیٹ کھانے والوں میں ان بیماریوں کا خطرہ کم پایا گیا۔ اس تحقیق میں 25 ہزار مرد و خواتین سے سوالات کیے گئے کہ وہ ہر روز کتنی چاکلیٹ یا ہاٹ چاکلیٹ کھاتے ہیں؟دل کی بیماریوں کی شرح دیکھنے کے لیے ان لوگوں کی صحت کا 12 سال تک جائزہ لیاگیا۔ تحقیق میں شریک ہر پانچ میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی چاکلیٹ نہیں کھائی لیکن بہت سے دوسرے شرکا نے بتایا کہ وہ ہر روز سات سے 100 گرام تک چاکلیٹ کھاتے ہیں۔ زیادہ چاکلیٹ کھانے والے بہ ظاہر نوجوان اور کم وزن کے حامل تھے جن میں سوزش، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امراض کم پائے گئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ چاکلیٹ کھاتے تھے‘ ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 11 فیصد اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ اموات کا خطرہ 25 فیصد کم تھا۔محققین نے تجویز کیا ہے کہ چاکلیٹ کی قابل ذکر مقدار کھانے سے فالج کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ چاکلیٹ کوکو سے تیار ہوتی ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹ کیمیکل پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ہے۔ یہ دل کی شریانوں کو سکڑنے سے روکتا اور انھیں کشادہ کرتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کھانے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی بلکہ اعتدال میں رہ کر کھانا ہی صحت کے لیے بہتر ہے۔ - See
Re: چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
Re: چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
Nice Informations
Thanks FOr Sharing
Re: چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
بہت ہی اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے . شکریہ
Re: چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
بہت ہی زبردست شیئرنگ
آپ کی مزید شیئرنگ کا انتظار ہے
Re: چاکلیٹ بہت سی بیماریوں میں مفید
Quote:
Originally Posted by
Arosa Hya
good
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Informations
Thanks FOr Sharing
Quote:
Originally Posted by
PRINCE SHAAN
بہت ہی اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے . شکریہ
Quote:
Originally Posted by
Rania
بہت ہی زبردست شیئرنگ
آپ کی مزید شیئرنگ کا انتظار ہے