https://encrypted-tbn0.gstatic.com/i...JrZPYaK8Oop3e9
Is mah apko
"Ibn e insha"
ki kisi b kitab se iqtabas
share krn hai.
Rules
Ek member ek hi baar share karay ga
Same aur edit sharing accept nahi hogi
Last date 30/6/2015 hai
Printable View
https://encrypted-tbn0.gstatic.com/i...JrZPYaK8Oop3e9
Is mah apko
"Ibn e insha"
ki kisi b kitab se iqtabas
share krn hai.
Rules
Ek member ek hi baar share karay ga
Same aur edit sharing accept nahi hogi
Last date 30/6/2015 hai
@PRINCE SHAAN
Ibn e Insha ki iqtabas share karni hai
ہماری گائیڈ - اقتباس از "ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں"
http://www.mobopk.com/images/wsalamyry.gif
میونخ میں جو بی بی ہمارے پلے پڑیں وہ بہت شائستہ اور نستعلیق تھیں۔ پلے پڑنا کا لفظ تو خیر بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے اور کئی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے۔ ہمارا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ساتھ بطور گائیڈ نتھی الف تھیں۔ یہ بھی ہم اپنے علم کی وسعت کی وجہ سے عدالتی اصطلاح لکھ گئے ۔ منسلک تھیں کہیے ، اور تو بہت کچھ جانتی تھیں حتیٰ کہ ہمارے ملک کانام بھی سن رکھا تھا۔ لیکن ہماری زبان کا نام سن کر ہنسیں ۔ بولیں اُرندو؟ ہم نے تصحیح کی کہ ارندو نہیں اردو ۔ کوئی تین دن کے بعد ان کو یہ نام یاد ہوا۔ ظاہر ہے ہماری زبان کی خوبیوں ، اس کے در وبست ، فصاحت و بلاغت، صنائع بدائع ، مراعاۃ النظیر ، مفعول مالم یسم فاعلہ اور دوسری باریکیوں تک پہنچنے کیلئے انہیں کئی سال درکار تھےاور ان کو وہاں تک پہنچانے کیلئے کئی سال ہمارے پاس نہیں تھے۔ ہم نے ان کو مختصر الفاظ میں بتایا کہ کروڑوں آدمیوں کی اس زبان کے عظیم ادب میں ہمارا کیا مقام ہے۔ کیسے ہمیں وہاں سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے۔