آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
پہلی بار چھینک کا جواب دینا مسنون اور لازم ہے اس کے بعد نہ دینے کی رخصت ہے.
سنن ابو داؤد 5037 کا مفہوم
کتاب الادب
____________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
اپنے بھائی کو اس کی چھینک آنے پر تین بار جواب دے اور جو اس سے زیادہ ہو تو پھر وہ زکام زدہ ہے.
سنن ابو داؤد 5034
کتاب الادب
_____________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو چاہیے کہ کہے
الحمد لله علی کل حال.
اور اس کے بھائی یا ساتھی کو چاہیے کہ کہے
یرحمک الله.
اور پھر وہ جسے چھینک آئی ہو کہے
یھدیکم الله و یصلح بالکم.
سنن ابو داؤد 5033
کتاب الادب
__________________________
کوئی غیر مسلم اگر چھینک مارے تو جواب میں کہیں:
یھدیکم الله و یصلح بالکم.
سنن ابو داؤد 5038 کا مفہوم
کتاب الادب
__________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان بھائی کے لیے پانچ باتیں واجب ہیں. سلام کا جواب دینا، چھینک آنے پر جواب دینا، دعوت قبول کرنا، بیمار پرسی کرنا اور جنازے میں شریک ہونا.
سنن ابو داؤد 5030
کتاب الادب
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
مرغ کو گالی مت دیا کرو، اس لیے کہ یہ نماز کے لیے جگاتا ہے.
سنن ابو داؤد 5101
کتاب الادب
__________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم مرغ کی آواز سنو تو الله سے اس کے فضل کا سوال کرو. بےشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے. اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے الله کی پناہ طلب کرو. بےشک اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے.
سنن ابو داؤد 5102
کتاب الادب
____________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم رات کو کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کی آوازیں سنو تو الله کی پناہ طلب کرو بلاشبہ یہ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے ہو.
سنن ابو داؤد 5103
کتاب الادب
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم مرغ کی آواز سنو تو الله سے اس کے فضل کا سوال کرو. بےشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے. اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے الله کی پناہ طلب کرو. بےشک اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے.
سنن ابو داؤد 5102
کتاب الادب
____________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم رات کو کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کی آوازیں سنو تو الله کی پناہ طلب کرو بلاشبہ یہ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے ہو.
سنن ابو داؤد 5103
کتاب الادب
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جس نے اپنے آپ کو کسی اور کا بیٹا بتایا جبکہ وہ جانتا ہو کہ یہ (دوسرا)اسکا باپ نہیں تو جنت اس پر حرام ہے.
سنن ابو داؤد 5113
کتاب الادب
__________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم کے پاس چھوٹے بچوں کو لایا جاتا تو آپ صلی الله علیه وسلم ان کے لیے برکت کی دعا کرتے.
سنن ابو داؤد 5106
کتاب الادب
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
حسب نسب پر فخر کرنا منع ہے. قومی نخوت (برتری) کو پس پشت ڈالنا پڑے گا.
سنن ابو داؤد5119 کا مفہوم
کتاب الادب
________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ اپنا نسب جوڑا یا جس غلام نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت جوڑی تو اس پر قیامت تک کے لیے مسلسل الله کی لعنت ہے.
سنن ابو داؤد 5115
کتاب الادب
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
Re: آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.