ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ وہ کر گئی کہ سوچ کر ہی
http://media.dailypakistan.com.pk/as...7190_large.jpg
برسلز (نیوز ڈیسک) بیلجیئم میں ایک شقی القلب ماں نے خاوند سے لڑائی کے بعد اپنی تین ننھی بیٹیوں کو اپنے ہاتھ سے تیل چھڑک کر جلا کر ہلاک کردیا اور اس دوران ان کی دردناک چیخوں کی آواز خاوند کو موبائل فون کے ذریعے سنواتی رہی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پینتیس سالہ خاتون تھیورو موباﺅ اور اس کے خاوند کے درمیان جھگڑے کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ تین بچیاں ماں کے ساتھ ہی رہ رہیں تھیں۔ اڑتیس سالہ ہیلموٹ پولین نے بچیوں کو اپنے پاس رکھنے کے لئے اپنے وکیل کے ذریعے خاتون کو نوٹس بھجوایا تھا جس سے مشتعل ہوکر اس نے اپنی ہی بیٹیوں کو نہایت ظالمانہ طریقے سے جلا کر مار ڈالا۔
ہیلموٹ خاتون کے گھر سے چند میل دور ایک تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کررہے تھے کہ انہیں فون کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے بتایا کہ وہ بچیوں کو اس کے حوالے کسی صورت نہیں کرے گی بلکہ اس سے بہتر ہے کہ وہ انہیں جلا ڈالے۔ اس کے بعد خاتون نے سابقہ خاوند کو بتایا کہ اس نے تینوں بیٹیوں کو ایک پنجرے میں قید کردیا ہے اور اب اس کو آگ لگارہی ہے تاکہ وہ ان کی چیخیں سن سکے۔
ہیلموٹ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد انہیں ننھی بچیوں کی دردناک چیخیں سنائی دینے لگیں اور وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فوری طور پر سابقہ بیوی کے گھر کی طرف روانہ ہوئے مگر وہ جب وہاں پہنچے تو ان کے سامنے بچیوں کی جلی ہوئی لاشیں تھیں جبکہ ان کی پتھر دل ماں قریب کھڑی سگریٹ پی رہی تھی۔ خاتون نے کسی پچھتاوے یا درد کا اظہار کئے بغیر ہیلموٹ کو بتایا کہ یہ بچیاں دس منٹ تک چیخنے چلانے کے بعد ختم ہوگئیں۔
پولیس کو ایک ہمسائے نے بتایا کہ وہ چیخوں کی آوازیں سن کر موقع پر پہنچا لیکن بچیاں پنجرے میں بند تھیں اور اس میں کاغذ، کپڑے اور روئی وغیرہ بھری تھی جس میں شدید آگ لگی ہوئی تھی اور کسی بھی صورت بچیوں کو بچانا ممکن نہیں تھا۔ بچیوں کی عمریں چار، چھ اور آٹھ سال بتائی گئیں ہیں۔
Re: ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ وہ کر گئی کہ سوچ کر ہی &
astaghfirulllah
mental patient ho gi wo .........
no words ........... =((
Re: ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ وہ کر گئی کہ سوچ کر ہی &
Re: ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ وہ کر گئی کہ سوچ کر ہی &
Thanks 4 informative sharing :(
Re: ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ وہ کر گئی کہ سوچ کر ہی &
Quote:
Originally Posted by
Moona
Thanks 4 informative sharing :(
http://i14.tinypic.com/6lxfc4x.gif