Re: Bharkain meri piyas ko
Re: Bharkain meri piyas ko
Quote:
Originally Posted by
Mamin Mirza
بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں
صحرا میرا چہرہ ہے سمندر تیری آنکھیں
پھر کون بھلا دادِ تبسم انھیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آںکھیں
خالی جو ہوئی شامِ غریباں کی ہتھیلی
کیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں
بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کُھلتی ہیں بہت دل میں اُتر کر تیری آںکھیں
اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اک شام کا منظر،تیری آنکھیں
ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں
پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں
میں سنگ صفت ایک ہی رستے پہ کھڑا ہوں
شاید مجھے دیکھیں گی پلٹ کر تیری آںکھیں
یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آںکھیں
محسن نقوی
عذابِ دید
لاجواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔