ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہی
ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے: گیلانی
http://img.dunyanews.tv/news/2014/Oc...3_41698234.jpg
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے۔ 18 اکتوبر کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری بینظیر شہید کا نظریہ پیش کریں گے۔
ملتان: (دنیا نیوز) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں ہر پارٹی کو اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہئے تھا۔ پولنگ کے روز فوج بلانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ مسلم لیگ ن سے ہمارا کوئی گٹھ جوڑ نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول نے اپنے ہمدردوں سے معافی مانگی پارٹی کارکنوں سے نہیں مانگی۔ ملالہ قوم کی ہیرو ہیں ملالہ کو شناخت میں نے دی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں تاہم پاکستانی فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔
Re: ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہی
Re: ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہی