intelligent086
09-27-2014, 08:04 AM
شرعی مسائل اور ان کا حل
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/10646_26107756.jpg
مفتی محمد زبیر
سوال :-سنا ہے کہ ذی الحجہ کے پہلے عشرے کے دوران بال اور ناخن کاٹنا منع ہے۔ اس حکم کی کیا حقیقت ہے ؟اگر کوئی بال یا ناخن تراش لے تو کیا اس کی قربانی صحیح نہیں ہوگی؟ (محمد عثمان، لاہور) جواب :-جس شخص کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو‘ اس کے لیے ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں میں بال وناخن نہ کاٹنا مستحب ہے ۔تاہم اگر کوئی کاٹ لے تو اس سے اس کی قربانی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ حکم فرض وواجب نہیں بلکہ مستحب ہے ، چناں چہ ممکن حد تک اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ یہ حکم صحیح مسلم میں حضرت ام سلمہؓ سے روایت آپؐ کی حدیث سے مروی ہے ۔ تکبیرات تشریق کی شرعی حیثیت اور اس کے ایام سوال:- تکبیرات تشریق واجب ہیں یا نہیں ‘اگر واجب ہیں تو کن لوگوں پر اور کب سے کب تک پڑھی جائیںگی ؟( عبدالرزاق، بلدیہ کراچی) جواب :- عاقل بالغ مسلمان ،چاہے مرد ہو یا عورت ،پر ایام تشریق میں ہر فرض نماز کے بعد خواہ جماعت سے نماز ادا کرے یا منفرد اً ایک مرتبہ تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے۔ مرد فرض نماز کے فوراً بعد بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیںگی ۔اور عرفہ کے دن یعنی 9 ذی الحجہ کی فجر سے 13 ذی الحجہ کی عصر تک یہ تکبیرات پڑھی جائیںگی ۔