PDA

View Full Version : شہادت



Arosa Hya
09-25-2014, 12:30 PM
یہ ایک ولندیزی بچے کی کہانی تھی جو سرما کی ایک شام سمندری پشتے پر جا رہا تھا کہ اس کی نظر ایک چھوٹے سے سوراخ پر پڑی -
اس نے سوچا اگر وہ گاؤں جا کر اس کی خبر کریگا تو اتنی دیر میں پانی کی زور سے پشتے میں شگاف پڑ جائیگا اور پھر وہ ساری بستیاں اور سارے کھیت جو سطح سمندر سے نیچے ہیں غرق ہو جائیںگے -
وہ اس سوراخ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیا -
رات آئی اور وہ اسی حالت میں سو گیا -
پہلے سردی اور پھر موت سے اس کا جسم اکڑ گیا -
مگر ننھا سا ہاتھ جوں کا توں پشتے کے چھوٹے سے سوراخ پر رکھا رہا -
صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ ان کا محسن ایک بہادر لڑکا ہے - میرے سفر کی یہ پہلی منزل تھی -
اس کا نقش دوسری ساری منزلوں سے گہرا اور روشن ہے -
یہ منزل جرات اور قربانی کی منزل تھی -
اس کے بہت سے نام ہیں اور وہ نام جس سے اس کی ساری عظمتیں عیاں ہوتی ہیں شہادت کہلاتا ہے -
از مختار مسعود آواز دوست صفحہ ٤٤

KhUsHi
08-21-2015, 04:12 PM
Great sharing