intelligent086
09-25-2014, 07:28 AM
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-24-14/news_big_images/238122_48398207.jpg
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ چار اکتوبر کو ہو گی۔
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی حکام نے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد ذوالحج کے چاند کا اعلان کیا۔ سعودی حکام کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ المبارک کے روز 3 اکتوبر کو ہو گا جبکہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں عید الضحی 4 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک دنیا بھر سے 9 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ہر سال تیرہ لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاہم اس سال مزید چار لاکھ مسلمانوں کی آمد متوقع ہے۔ چاند نظر آنے کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، اردن ، مصر ، عمان سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک سعودی عرب کےساتھ عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ امریکا ، یورپ اور روس میں رہنے والے مسلمان بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منائیں گے۔ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔