intelligent086
09-23-2014, 09:44 PM
ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ
دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ
چیتے کا جگر چاہیے ، شاہیں کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ!
سلمان: مسعود سور سلیمان - غزنوی دور کا نامور ایرانی شاعر جو غالباً لاہور میں پیدا ہوا –
٭ ٭ ٭ ٭
دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ
چیتے کا جگر چاہیے ، شاہیں کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ!
سلمان: مسعود سور سلیمان - غزنوی دور کا نامور ایرانی شاعر جو غالباً لاہور میں پیدا ہوا –
٭ ٭ ٭ ٭