PDA

View Full Version : کینسرکےخطرات کم کرنےوالی غذائیں



intelligent086
09-20-2014, 08:20 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x10570_84660076.jpg.pagespeed.ic.HTFI3g-cQa.jpg


کینسر یا سرطان اب ماضی کی طرح لاعلاج مرض تو نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے ، تاہم کچھ غذائیں اس جنگ کے خلاف اہم ترین ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔ کسی غذا کا رنگ اس کی صحت بخش فوائد کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اورمختلف رنگوں کے پھل و سبزیاں مخصوص اقسام کے کینسر کے خلاف جنگ میں آپ کے بہترین اتحادی ثابت ہوسکتے ہیں۔ سرخ غذائیں اس رنگ کے پھل و سبزیاں لبلبے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر خواتین ہفتے میں چار یا اس سے زائد بار آدھا کپ ٹماٹروں کا استعمال کریں تو ان میں مادر رحم کے کینسر کا خطرہ پچاس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمسٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹروں کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ اس سبزی میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین کا موجود ہونا ہے۔یہ جز ٹماٹروں کے علاوہ سرخ مرچ اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے، دن بھرمیں ان اشیاء کا ایک بار استعمال اس جان لیوا کینسربچانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اورنج یا نارنجی غذائیں اس رنگ کے پھل یا سبزیاں معدے اورمادر رحم کے سرطان سے بچاتے ہیں، کدو، گاجر اور شکرقندی وغیرہ ،معدے کے سرطان سے بچانے والے کینسر خلیات کو تباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔گاجروں اور شکرقندی میں ایک زرد کیفیک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو بریسٹ کینسر کے پھیلائوکو سست کردیتا ہے بلکہ کئی مواقع پر کینسر خلیات کو ختم بھی کرتا ہے، ان اشیاء کا ہفتے میں تین بار استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ زرد یا پیلی غذائیں اس رنگ کی غذائیں معدے اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، ترش پھل جیسے گریپ فروٹ، لیموں، پپیتا اور نارنگی وغیرہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں، یہ ایسا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو لگ بھگ ہر قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر منہ، گلے اور معدے کے سرطان کے لیے تو یہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔یہ پھل فلیوونائڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو رسولی کا سبب بننے والے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ان پھلوں کوہفتے میں کم از کم دو باراستعمال کرنا فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ سبز غذائیں اس رنگ کی سبزیاں اور پھل پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف موثر ہتھیارثابت ہوتی ہیں، ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس رنگ کی سبزیاں خاص طورپر پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے پھیپھڑے، معدے، بریسٹ، مادر رحم اور قولون کینسرکا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ سبزیاں ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو کینسر کے پھیلائو سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ذیابیطس کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور لبلبے کے کینسرکا خطرہ کم کردیتا ہے۔ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سبزیوں کا استعمال کینسر سے بچائو کے لیے فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ قدرتی رنگ کی غذائیں یہ مادر رحم، معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، مشرومز، لہسن اورپیاز وغیرہ معدے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتے ہیں۔ لہسن میں موجود متحرک جز الیسن ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔اس طرح پیاز میں موجود پولی فینول نامی جز آنتوں کے کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو خواتین باقاعدگی سے ان اشیاء کا استعمال کرتی ہیں ان میں مادررحم کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔مشرومز وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو مادررحم کے کینسر سے بچاتے ہیں، ہفتے میں اپنی خوراک میں کم از کم دو بار ان اشیاء کو شامل کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

KhUsHi
09-20-2014, 02:56 PM
Nice sharing