PDA

View Full Version : پیپلز پارٹی کیخلاف دھاندلی ہوئی، 18 اکتوبر 



intelligent086
09-20-2014, 07:42 AM
پیپلز پارٹی کیخلاف دھاندلی ہوئی، 18 اکتوبر کو بتائیں گے: بلاول بھٹو

http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-19-14/news_big_images/237371_23980516.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو دکھائیں گے کہ 2013ء کے انتخابات میں کراچی سے خیبر پختونخوا تک پیپلز پارٹی کیساتھ کس طرح دھاندلی ہوئی۔
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد اپنے پُرجوش خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں سچ کو جھوٹ میں ڈبونے کی سازش کی جا رہی ہے۔ آج پنجاب ڈوب رہا ہے اور اسلام آباد میں بیٹھے کچھ عناصر پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ 18 اکتوبر کو دکھائیں گے کہ 2013ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کیساتھ کس طرح دھاندلی کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ایک قوم بننے کا ہے۔ دھرنا دینے والے سیلاب متاثرین کی خاطر اپنے دھرنے ختم کر دیں۔ اپیل کرتا ہوں کہ کچھ وقت کیلئے اختلافات کو بھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھا جائے۔ امید ہے کہ حکومت بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریگی۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈیسوں اور محترمہ بینظیر بھٹو کے حق میں نعرہ بازی کی۔

Admin
08-18-2015, 09:17 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:39 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif